وزیرداخلہ سے بوسنیا کے سفیر کی ملاقات

وزیرداخلہ اعجازاحمد شاہ سے بوسنیا کے سفیر ثاقب فوریک کی ملاقات ہوئی۔
وزارت داخلہ میں ہونے والی اس ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات میں وزیرداخلہ اعجازاحمد شاہ نے کہا کہ بوسنیا کے ساتھ ہمیشہ اچھے تعلقات رہے ہیں جبکہ ویزہ سہولیات کی بہتری ہماری اولین ترجیحات میں سے ایک ہے۔
اعجازاحمد شاہ نے یہ بھی کہا کہ غیر قانونی سفر کی روک تھام کے لئے ایئر پورٹز پر سکیورٹی سخت کی ہے۔
وزیرداخلہ اعجازاحمد شاہ نے مزید کہا کہ الیکٹرانک پاسپورٹ متعارف کروانے کی تجویز کو جلد عمل میں لایا جائے گا تاکہ جعلی کاغذات پر سفر نہ کیا جاسکے۔
اس موقع پر بوسنیا کے سفیر ثاقب فوریک نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ باہمی امور کے معاملات میں مزید مثبت پیش رفت ہوجبکہ تعاون پرحکومت پاکستان کے شکر گزار ہیں۔
سکیورٹی کی صورتحال میں واضح حد تک بہتری آئی ہے، وزیرداخلہ
واضح رہے اس سے قبل وفاقی وزیر داخلہ اعجازاحمد شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ بھارتی افواج کئی دہائیوں سے کشمیریوں پر مظالم ڈھا رہی ہے اور گزشتہ 6 ماہ سے مسلسل کرفیو نے کشمیریوں کی زندگیاں اجیرن کر رکھی ہیں۔
اعجازاحمد شاہ نے یہ بھی کہا تھا کہ پاکستان خطے میں قیام امن کے لئے ہر ممکن اقدامات کرے گا، حکومت اور اتحادیوں میں کوئی اختلاف نہیں ہیں،اتحادیوں کے تمام تحفظات دور کئے جائیں گے۔
اپنے بیان میں اعجازاحمد شاہ نے مزید کہا تھا کہ حکومت نیجب اقتدار سنبھالا تو ملکی خزانہ خالی تھا،حکومتی پالیسیوں کی وجہ سے ملکی معیشت مسلسل بہتری کی طرف گامزن ہے،انشاء اللہ آنے والا وقت ترقی اور خوشحالی کا ہو گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News