Advertisement

سندھ بھر میں تعلیمی ادارے 13 مارچ تک بند رکھنے کا نوٹیفکیشن جاری

تعلیمی ادارے

موجیں ختم؛ گرمیوں کی تعطیلات کے بعد سندھ بھر کے تعلیمی ادارے کھل گئے

سندھ بھر میں تعلیمی ادارے 13 مارچ تک بند رہیں گے جس کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کرونا وائرس کے سبب وزیراعلیٰ سندھ نے صوبے میں تعلیمی اداروں کو بند رکھنے کا فیصلہ کیا تھا، محکمہ اسکولز ایجوکیشن سندھ نے تعلیمی ادارے بند رکھنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

محکمہ تعلیم حکام کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت نے اسکولز اور کالجز کے ساتھ ساتھ ٹیوشنز اور کوچنگ سینٹرز بھی بند کرنے کی ہدایت کی۔

محکمہ تعلیم کا مزید کہنا تھا کہ احکامات پر سب کو عمل کرنا ہوگا چاہے اور اگر احکامات نہ مانے  گئےتو  تعلیمی ادارے کھولنے والوں کے خلاف کارروائی ہوگی۔

یاد رہے کہ اس سے قبل کراچی میں کورونا وائرس کا کیس سامنے آنے کے بعد سندھ حکومت نے فیصلہ کیا تھا کہ سندھ کے تمام سرکاری و نجی تعلیمی ادارے 13 مارچ تک بند رہیں گے۔

Advertisement

اس موقع پر سیکریٹری تعلیم سندھ خالد حیدر شاہ کی بول نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سندھ میں اسکول کی تعطیل 13 مارچ تک کرنے کا فیصلہ وزیراعلی سندھ کی زیرصدارت اجلاس میں کیا گیا ہے ۔

سیکریٹری تعلیم سندھ  نے مزید کہا کہ صوبہ بھر میں تمام نجی و سرکاری تعلیمی اداروں کی تعطیلات کا فیصلہ دنیا بھر میں تیزی سے پھیلتے کورونا وائرس کے باعث کیا گیا ہے۔

کورونا وائرس : سندھ بھر میں تعلیمی ادارے 2 مارچ تک بند رہیں گے

دوسری جانب  وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدات کورونا وائرس ٹاسک فورس پر لگاتا چوتھے روز اجلاس ہوا، جس میں وزیراعلیٰ سندھ نے کرونا وائرس کے پیش نظر 13 مارچ تک تمام تعلیمی ادارے بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے ۔

وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ ایران سے آئے لوگ پاکستان کے لئے خطرہ ہیں، اسکول بند کرنے کا مقصد جو لوگ ایران سے آئے ہیں اور اپنے بچوں سے ملے ہیں انکی تشخیص کرنا ہے۔

یاد رہے کہ پاکستان میں  کورونا وائرس سے متاثرہ دو مریضوں کی تصدیق ہوگئی ہے، چند روز قبل ایران سے کراچی واپس آنے والے 22 سالہ نوجوان میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی تھی۔

Advertisement

خیال رہے کہ کروناوائرس کی پاکستان منتقلی کے خدشے کے پیش نظر باچاخان ایئرپورٹ پر حفاظتی اقدامات کیے جانے لگے ہیں، ایئرپورٹ پر سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے نئی اسکریننگ کے انتظامات کیے گئے ہیں۔

Advertisement

دوسری جانب ایران میں کروناوائرس سے ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 26 ہوگئی جبکہ تہران حکومت نے ملک میں چینی شہریوں کے داخلے پر پابندی عائد کردی۔

Advertisement
Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سعودی عرب نے ابراہم اکارڈ میں شامل ہونے پر رضامندی ظاہر کردی، ٹرمپ کا دعویٰ
دوحہ مذاکرات : افغان طالبان کی درخواست پر عارضی جنگ بندی میں توسیع
انتشار نہیں امن و استحکام، عوام نے فیصلہ سنا دیا، شرپسندوں کی ہڑتال مکمل ناکام
پاکستان حق دفاع محفوظ رکھتا ہے،اس کیلئے کسی کی اجازت کی ضرورت نہیں ، ترجمان دفتر خارجہ
وزیراعظم کی زیرصدارت اہم اجلاس؛ غیر قانونی افغان پناہ گزینوں کو فوری واپس بھیجنے کا فیصلہ
اسلام آباد،راولپنڈی، پشاور سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے
Advertisement
Next Article
Exit mobile version