آزاد کشمیر میں حادثہ ، 8 افراد جاں بحق ، متعدد زخمی

آزاد کشمیر میں مسافر کوسٹر نالے میں گر گئی جس کے نتیجے میں 8 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئےہیں۔
تفصیلات کے مطابق آزاد کشمیر کے ضلع باغ میں راولپنڈی سے آنے والی کوسٹر ارجہ کے مقام پرحادثے کا شکار ہوگئی اور بے قابو ہو کر نالے میں جا گری۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ حادثے کے بعد مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت امدادی کارروائیاں شروع کیں، اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیمیں اور پولیس جائے حادثہ پر پہنچ گئی ۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق اب تک حادثے میں 8 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کی گئی ہے جب کہ متعدد زخمی ہیں جن کا علاج جاری ہے۔
ریسکیو ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ میتوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا، زخمیوں میں بعض کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے جبکہ جاں بحق افراد کی شناخت کا عمل جاری ہے۔
واضح رہے اس سے قبل پاکپتن میں خوفناک ٹریفک حادثہ،تیز رفتار ڈمپر نے کوسٹر کو روند ڈالا جس کے نتیجے میں 7 افراد جاں بِحق جبکہ 8 شدید زخمی ہوئے تھے۔
ذرائع کے مطابق افسوسناک ٹریفک حادثہ 17 والی پلی پاکپتن روڈ عارفوالا پر پیش آیا جہاں پر تیز رفتار ڈمپر نے بے قابو ہو کر کوسٹر کو روند ڈالا جبکہ حادثے کے بعد بس میں آگ لگ گئی تھی۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق افسوسناک حادثے میں 7 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوئے جبکہ 8 شدید زخمی ہوئےتھے ۔امدادی ٹیموں نے موقع پر کاروائی کے بعد جاں بحق افراد کی نعشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا تھا۔
زخمیوں میں سے چار افراد کی حالت تشویشناک ہے جبکہ حادثے کا شکار ہونیوالی کوسٹر پاکپتن سے ملتان جارہی تھی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News