Advertisement

سکھر : تفتان سے سینکڑوں زائرین سخت سیکیورٹی میں لیبر کالونی قرنطینہ منتقل

زائرین

تفتان بارڈر سے سینکڑوں زائرین کو چھ بسوں کے ذریعے  سکھر کی لیبر کالونی قرنطینہ میں پہنچا دیا گیا ہے ۔

تفصیلات کے   مطابق تفتان بارڈر سے زائرین کو سکھر پہنچانے کا سلسلہ شروع ہوگیا، 6 بسیں کم و بیش 250 زائرین کو لے کر لیبر کالونی آئسو لیشن یونٹ میں پہنچ گئیں۔ زائرین میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔

زائرین کو پولیس اور رینجرز کی سخت سیکیورٹی میں تفتان سے سکھر پہنچایا گیا جبکہ اس موقع پر پولیس اور رینجرز نے علاقے کی سڑکیں بلاک کردی تھیں۔

زائرین کے کوائف درج کرنے اور ان کی کورونا وائرس کی اسکریننگ کرنے کے عمل کا آغاز ہوگیا ہے جبکہ سیکیورٹی کے سخت انتظامات کرتے ہوئے لیبر کالونی آنے والے تمام راستے سیل کردیے گئے اور  میڈیا کو بھی دور رکھنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

تفتان سے زائرین کو کوئٹہ روانہ کردیا گیا

Advertisement

حکام کے مطابق ان زائرین کو مکمل اسکریننگ تک قرنطنیہ میں رکھا جائے گا اور اس لیے قرنطنیہ میں ان کی سہولت کے تمام انتظامات کیے گئے ہیں۔زائرین کو کسی قسم کی پریشانی نہیں ہونے دی جائے گی۔

حکام کا مزید کہنا ہے کہ قرنطنیہ میں اسکریننگ رپورٹ منفی آنے پر ان کو گھر بھی جانے دیا جائے گا تاہم شبہ ہونے کی صورت میں انہیں قرنطنیہ میں مکمل علاج ہونے تک رکھا جائے گا۔

حکام کا یہ بھی کہنا ہے کہ اگر کسی شخص میں کورونا وائرس تشخیص ہوتا ہے تو اس کا مکمل علاج کیا جائے گا۔

تفتان بارڈر سے آنے والے زائرین کے رشتے داروں کو ان سے دور رکھنے کے لیے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ لیبر کالونی کے اطراف میں پولیس کے ساتھ رینجرز کی بھاری نفری تعینات۔

واضح رہے کہ گذشتہ روز وزیر اعلیٰ سندھ نے ٹوئیٹر پر جاری پیغام میں بتایا تھا کہ 2355 زائرین میں سے 2295 کو قرنطینہ کی مدت پوری ہوچکی ہے اور باقی رہ جانے والوں کی قرنطینہ کی مدت 18 مارچ کو مکمل ہوجائے گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
نبی آخر الزمان حضرت محمد ﷺ کے یوم ولادت پر او آئی سی کے زیر اہتمام تقریب ، اسحاق ڈار کا خطاب
معیشت کے لئے بڑی خوشخبری؛ پاور سیکٹر کے گردشی قرضے کم کرنے کے لئے 1275 ارب کا معاہدہ
صدرِمملکت اور وزیراعظم کا سعودی عرب کے مفتی اعظم کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار
مہنگا سونا، مزید مہنگا، قیمت میں ہوش اڑادینے والا اضافہ
پاکستان میں غربت کی شرح 25.3 فیصد تک پہنچ گئی، عالمی بینک
بینظیر انکم سپورٹ پروگرام غریبوں کی بقا اور وقار کا سہارا ہے، چیئرپرسن روبینہ خالد
Advertisement
Next Article
Exit mobile version