Advertisement

سندھ حکومت نے جمعہ کی نماز پر پابندی کا اعلان کردیا

جمعہ کی نماز

سندھ حکومت کے ترجمان مرتضی وہاب نے جمعہ کی نماز پر پابندی کا اعلان کردیا ہے۔

Advertisement

مرتضیٰ وہاب نےسوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ کسی کو جمعہ۔کی نماز پڑھنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

Advertisement
Advertisement

انہوں نے بتایا کہ جمعہ کی نماز میں صرف مسجد کا عملہ شریک ہوگا، جمعہ کی نماز کی پابندی کی خلاف ورزی کرنے والے کو گرفتار کرلیں گے۔

 

خیال رہے کہ  وزیر مذہبی امور نورالحق قادری نے بڑا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ مساجد کو بند نہیں ہونے دیں گے۔

انہوں نے کہا ہے کہ آج علمائے کرام سے ساڑھے تین گھنٹے طویل نشست ہوئی تمام مکاتب فکر کے علمائے کرام  نے اتفاق کیا ہے کہ حکومت کی  پالیسی پر عمل کریں گے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ نماز پنجگانہ اور نماز جمعہ کو  محدود کردیاجائیگا اور محدود تعداد میں تندرست افراد مساجد میں نماز پڑھیں باقی لوگ گھروں میں فرض کی ادائیگی کریں۔

Advertisement

انہوں نے بتایا کہ ترکی، مصر اور مراکش سمیت بہت سارے ممالک نے مساجد کو بڑے اجتماعات کے لئے بند کر دیا ہے جبکہ تین دن سے مکہ مکرمہ اور مسجد اقصیٰ کو بھی بند کر دیا گیا ہے اس کے علاوہ کربلا میں بھی مزار بند ہو چکے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ شیخ الازہر اور حرمین شریفین کی طرف سے بھی فتوٰی آیا ہے لیکن ہم مساجد  کو بند نہیں  ہونے دیں گے۔

یاد رہے کہ کگورنر ہاوس سندھ میں چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمان  نے نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جمعہ کے خطبے کو مختصر رکھا جائے اور نمازی نماز کی ادائیگی کے ساتھ ہی فوری گھر جائیں، کورونا وائرس کے باعث نماز گھر پر ادا کی جاسکتی ہے، نابالغ بچے مسجد میں نہ آئیں۔

چیئرمین رویت ہلال کمیٹی نے کہا کہ مساجد سے قالین ہٹا کر فرش کو اچھے طریقے سے صاف کیا جائے،، لوگ گھر سے وضو کریں جبکہ سنت اور نوافل گھر میں ادا کریں۔

مفتی منیب الرحمان  نے یہ بھی کہا کہ جن لوگوں کو کورونا وائرس کا شبہ ہو وہ مسجد میں نہ آئیں ، ایسے افراد کو جماعت ترک کرنے کا گناہ نہیں ہوگا، ائمہ کرام جمعہ کے خطبات میں کورونا وائرس کے حوالے سے آگاہی پھیلائیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فرضی طیارہ حادثہ کی ہنگامی مشق کل ہو گی
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
Advertisement
Next Article
Exit mobile version