Advertisement

پی ٹی آئی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات کی وزیرخارجہ سے ملاقات

ناروے کی وزیرخارجہ 

پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات کی دفتر خارجہ آمد ہوئی جہاں ان کی وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی سے خصوصی ملاقات ہوئی۔

ملاقات میں ملکی  سیاسی صورتحال، پارٹی معاملات اور شعبہ اطلاعات کے حوالے سے اہم امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ احمد جواد نے  تحریک انصاف کے شعبہ اطلاعات کی مختلف سرگرمیوں پر وزیرخارجہ کو بریفنگ بھی دی ۔

اس موقع پر وزیر خارجہ شا محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے بیانیے کی ترویج میں تحریک انصاف کےبشعبہ اطلاعات کا کردار متاثر کن اور کلیدی حیثیت کا حامل ہے۔

 شا محمود قریشی  نے یہ بھی کہا کہ تحریک انصاف کے شعبہ اطلاعات سے وابستہ کارکنان کی نصب العین سے وابستگی مثالی ہے اور تحریک انصاف کی حکومت کیخلاف منفی پراپیگنڈے  کرنے والووں کےخلاف ہمارے کارکن ڈھال ہیں۔

ترک وزیرخارجہ کی شاہ محمود قریشی سے ملاقات

Advertisement

وزیر خارجہ شا محمود قریشی  نے پی ٹی آئی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات سے ملاقات میں مزید کہا کہ مایوسوں اور اندھیروں کے ماحول میں امید کی شمع روشن کرنے والے کارکن اثاثہ ہیں جبکہ قوم جانتی ہے کہ منجدھار میں گھری کشتی کو وزیراعظم عمران خان جیسا دیانتدار اور مخلص قائد ہی پار لگائے گا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل وزیرخارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے ترک صدر کے دورہ پاکستان اور پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کے حوالے سے کہا  تھا کہ ترک صدر نے  اپنے بیان میں واضح پیغام دیا ہے کہ مقبوضہ کشمیر اور ایف اے ٹی ایف کے معاملے پر ترکی پاکستان کے ساتھ کھڑا تھا، کھڑا ہے اور کھڑا رہے گا۔

شاہ محمود قریشی  نے کہا تھا  کہ ترک صدر کا اپنے خطاب میں کشمیر کے مسئلے کو اپنا اور ترکوں کا مسئلہ کہنا، غیر معمولی ہے ایسا بیان پہلے کسی ترک صدر کی طرف سے سامنے نہیں آیا جبکہ ایک آزاد ریاست، ہماری خارجہ پالیسی کے اہم نکتے کو اپنا نکتہ کہہ رہی ہے اس سے بڑی بات اور کیا ہو سکتی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس، ملک کی معاشی اور سیاسی صورتحال پر غور
پاکستان اور قازقستان کی مشترکہ فوجی مشقیں "دوستریم–5" جاری
لیاقت علی خان کی دیانت اور جمہوری اصول آج بھی قوم کیلئے مشعلِ راہ ہیں، صدر مملکت
بطور قوم ہمیں غذائی تحفظ اور موسمیاتی چیلنجز کے مقابلے کے لیے متحد ہونا ہوگا، وزیراعظم
پنجاب حکومت کا انتہا پسندی میں ملوث جماعت پر پابندی کی سفارش کا فیصلہ
شہید ملت لیاقت علی خان کی 74ویں برسی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version