Advertisement

چین کے شکر گزار ہیں کہ انہوں نے ہماری مشکل وقت میں مدد کی، وزیر خارجہ

وزیراعظم

وزیراعظم

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کہتے ہیں کہ پاکستان ہمیشہ چین کا شکرگزار رہیگا کیونکہ انہوں نے اس مشکل گھڑی میں ہماری مدد کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ کرونا وائرس ایک ایسا چیلنج ہے جو دنیا نے پہلے کبھی نہیں دیکھا، اس وائرس سے 199 ممالک متاثر ہیں۔

شاہ محمود کا کہنا تھا کہ لاک ڈاؤن کے دوران راشن کی تقسیم کو شفاف بنایا جائے گا اور میڈیا بھی کورونا کے  بارے  میں آگاہی فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پاکستان بھی اس وائرس کا مقابلہ کر رہا ہے، حکومت اکیلے مقابلہ نہیں کرسکتی عوام نے تعاون کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ میڈیکل سہولتوں کی فراہمی میں بتدیج بہتری آ رہی ہے،چین ترجیحی بنیاد پر ہماری مدد کر رہا ہے ان کا شکرگزار ہوں۔

Advertisement

وزیر خارجہ نے کہا کہ وزیراعظم کے حکم پر مختلف ممالک کے وزرائے خارجہ سے رابطہ ہے، مختلف ممالک کے تجربات سے استفادہ کر رہے ہیں، جن ممالک کے وسائل محدود ہیں عالمی دنیا ان کا قرض ری اسٹرکچر کریں۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف، ورلڈ بینک، ایشین بینک کے قرضے ری شیڈول کرانا چاہتے ہیں، یہ رقم کرونا وائرس سے پیدا بحران کی وجہ سےصحت پر خرچ ہوگی،حکومت پورپی یونین، جی77 اور جی 20 ممالک کے وزرائے خارجہ سے رابطے میں ہے۔

ایران کے حوالے سے بات کرتے ہوئے وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان ایران پر پابندیاں ختم کرانے کے لیے کردار ادا کر رہا ہے، پابندیوں کی وجہ سے ایران رقم ہونے کے باوجود وینٹی لیٹر نہیں خرید سکتا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
پاک امریکی تجارتی معاہدہ؛ خام تیل کی درآمد کا آغاز ہو گیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version