Advertisement

کراچی ایکسپو سینٹر قرنطینہ مرکز میں تبدیل: آئی ایس پی آر

قرنطینہ مرکز

سندھ حکومت نے ہنگامی صورت حال کے پیش نظر پاک فوج کے تعاون سے ایکسپو سینٹر کو قرنطینہ مرکز میں تبدیل تبدیل کر دیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق  اعلیٰ سول اور  فوجی حکام نے  ایکسپوسینٹر کراچی کا کرکے تیاریوں کا جائزہ لیا جبکہ مریضوں کو سہولت  اور حفظان صحت کے اصولوں کی پاسداری یقینی بنانے کی مکمل ہدایات بھی   کی

ترجمان آئی ایس پی آر  نےیہ بھی کہا کہ کیمپ میں حفاظتی اسپرے کیا جا رہا   ہےجبکہ طبی اور سیکورٹی عملہ تعینات کیا جا رہا ہے، اعلی سول و عسکری حکام نے یقین د لیا کہ مریضوں کی سہولت کے لئے تمام ممکنہ سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

دوسری جانب ایکسپو سینٹرمیں پاکستان آرمی کی جانب سے آئسولیشن سینٹر قائم کیا گیا ہے ، قرنطینہ سینٹر میں سندھ حکومت ،آرمی کی ٹیمیں مل کر کام کر رہی ہیں۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ پاکستان اۤرمی کی روک تھام کے لیے سندھ حکومت کی مکمل معاونت کر رہی ہے اور اسی سلسلے میں پاکستان اۤ رمی کی جانب سے کراچی ائیر پورٹ پر کورنا کی تشخیص کے لیے سکریننگ کی سہولیات فراہم کرنیکرنے کا بھی اہتمام کیا گیا ہے۔

Advertisement

ایکسپوسینٹر کو آئسولیشن سینٹر کے طور پر استعمال کرینگے ،مرتضی وہاب

یاد رہے کہ کورونا وائرس کی عالمی وبا پاکستان میں بھی بےقابو ہو گئی ، سندھ میں لوکل ٹرانسمیشن کورونا کیسز کی تعداد میں مسلسل اضافہ صوبے میں کورونا وائرس کی  وبا کے شکار افراد کی تعداددوسوسے تجاوز کرگئی جبکہ کراچی میں کورونا وائرس کا پہلا شہری انتقال کر گیا ،ہلاک ہونے والے مریض کی کوئی ٹریول ہسٹری نہیں تھی تاہم ہلاک ہونے والے مریض کو ذیابطیس، ہائپرٹنشن اور کینسر کا بھی مریض تھا ۔

واضح رہے کہ سندھ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد دوسو سے تجاوز ہونے کہ  بعد سندھ حکومت نے ہنگامی صورتحال کے پیش نظر ایکسپوسینٹر کراچی کو قرنطینہ مرکز میں تبدیل کرنے کا فیصلہ  کیا تھا ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاق کی جانب سے تجویز منظور ہونے کے بعد ایکسپو سینٹر میں کرونا کے مریضوں کے لیے فیلڈ اسپتال قائم کرنے کی تیاریاں شروع کر دی گئی تھی، وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کمشنر کو فیلڈ اسپتال کے لیے بستر اور دیگر سامان خریدنے کی ہدایت بھی  کی تھی ۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ڈی جی آئی ایس پی آر کا کنیرڈ کالج فار وومین یونیورسٹی کا دورہ، اساتذہ اور طالبات سے خصوصی گفتگو
آزاد کشمیر میں حکومت اور عوامی ایکشن کمیٹی کے مذاکرات کامیاب، تاریخی معاہدہ طے
عوامی مفاد اور امن ہماری ترجیح ہے، آزاد کشمیر کی خدمت کرتے رہیں گے، وزیر اعظم
معاشی اور اقتصادی اصلاحات کی پالیسی نے معیشت کو نئی سمت دی ، شہبازشریف
ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پربھاری جرمانے،ڈی میرٹ پوائنٹس کا نیا نظام نافذ
بھارت کو کشمیری عوام کے ناقابلِ تنسیخ حقوق کا احترام کرنا ہوگا، ترجمان دفتر خارجہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version