Advertisement

کراچی اور خیبر پختونخوا میں کرفیو لگانے کے اقدام خارج ازامکاں قرار

کرفیو لگانے

کمشنر کراچی افتخار شالوانی نے شہر قائد میں اور وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان اچکزئی نے خیبر پختونخوا میں کرفیو لگانے کے اقدام کو خارج ازامکاں قرار دے دیا ہے۔

کمشنر کراچی افتخار شالوانی نے بھی کراچی میں کرفیو لگانے کی بات خارج از امکان قرار دے دی اور کہا کہ عوام خوفزدہ نہ ہوں اور کرفیو سے متعلق افواہوں پر کان نہ دھریں کیونکہ ایسی کوئی تجویز زیر غور نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ مارکیٹیں شہریوں کی حفاظت کے لئے بند کروائی گئی  ہیں جبکہ دکانوں کی بندش کا اطلاق  اشیائے خوردونوش کی دکانوں اور میڈیکل اسٹورز پر نہیں ہوگا، لوگ اپنے علاقوں سے خریداری کر سکتے ہیں۔

عوام کو کورونا وائرس سے بچانے کے لیے کرفیو بھی لگایا جاسکتا ہے، ناصر حسین شاہ

دوسری جانب وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان اچکزئی نے اعلان کیا ہے کہ صوبے میں کرفیو نہیں لگائیں گے کیونکہ حکومت اپنی ذمےداریوں سے مکمل طور پر آگاہ ہے۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ کورونا ایک وبا ہے، ہمیں اس کےساتھ لڑنا ہے نہ تو اکیلی حکومت کچھ کرسکتی  ہے اور نہ ہی عوام اس لئے کورونا کو مل کر شکست دیں گے۔

وزیراعلیٰ کی زیر صدارت ٹاسک فورس کی3 گھنٹےکی میٹنگ میں سخت فیصلے لیے گئے ہیں۔

یاد رہے کہ اس سے قبل وزیر اعلیٰ سندھ   مراد علی شاہ کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں کورونا وائرس کے پیش نظر پندرہ روز کے لیے   تمام سرکاری دفاتر،  ریسٹورینٹس ،شاپنگ مالز ، پبلک پارکس اور ساحل سمندر کو بند کرنے کا فیصلہ کیا   گیاہے۔

وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ  تمام احکامات پر اطلاق کل سے ہوجائےگا۔ شہریوں کو گھروں میں محدود رکھنا چاہتے ہیں۔ وائرس کا مقابلہ کرنے  کے لیے ہمیں اس کے پھیلاؤ کو روکنا ہوگا۔

زیر اطلاعات ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ  سندھ کی زیرصدارت آج کوروناسےمتعلق اجلاس ہوا جس میں وزیراعلیٰ سندھ نے 3ارب روپے کا کورونا وائرس ریلیف فنڈ قائم کردیا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ اجلاس میں کورونا سنجیدہ معاملہ ہے اس کے پھیلاوَ کو روکنےکے لئے اہم فیصلے کیے گئے ہیں جس کے مطابق شاپنگ مالز اور ریسٹورنٹس کو بھی بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ کریانے اور سبزی کی دکانیں کھلی رہیں گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
پاک امریکی تجارتی معاہدہ؛ خام تیل کی درآمد کا آغاز ہو گیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version