Advertisement

نواز شریف کو ڈی پورٹ کرانے کیلئے برطانیہ کو خط لکھ دیا گیا

سابق وزیراعظم نواز شریف کو کوڈی پورٹ کرانے کیلئے پنجاب حکومت کی سفارش پروزارت خارجہ کے ذریعے برطانیہ کو خط لکھا گیا ہے۔

خط میں کہا گیا ہے کہ نواز شریف سزا یافتہ مجرم ہیں انہیں علاج کے لئے برطانیہ بھیجا گیا تھا لیکن وہ کسی اسپتال میں داخل ہوئے اور نہ علاج کرایا گیا ہے، برطانوی حکومت نواز شریف کو واپس اپنے ملک بھجوائے تاکہ وہ باقی سزا مکمل کر سکیں۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے نواز شریف کے حوالے سے برطانوی حکومت کو لکھے گئے خط کی تصدیق کردی۔ خط میں کہا گیا کہ نواز شریف پاکستان میں سزا یافتہ مجرم ہیں، انہیں علاج کیلیے لندن بھیجا گیا تھا لیکن وہ نہ کسی اسپتال میں داخل ہوئے اور نہ ہی علاج کروایا، ان کی ضمانت بھی ختم ہوچکی ہے اور وہ ایک مجرم ہیں، لہذا برطانیہ انہیں واپس پاکستان بھجوائے تاکہ وہ اپنی سزا مکمل کرسکیں۔

خیبرپختونخواہ کی وزارت میں بڑی تبدیلیاں

یاد رہے کہ احتساب عدالت نے نواز شریف کو العزیزیہ ریفرنس میں 7 سال قید کی سزا سنائی تھی جبکہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے 29 اکتوبر کو انہیں طبی بنیادوں پر آٹھ ہفتوں کی ضمانت دیتے ہوئے اس میں توسیع پنجاب حکومت کا اختیا ر قرار دیا تھا۔

Advertisement

دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے برطانوی حکومت کو خط لکھنے کے حکومتی اقدام کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے مکمل طور پر غیر اخلاقی اور غیر منطقی اقدام قرار دیاہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ حکومت کو خط لکھنے کا کوئی قانونی اختیار نہیں، اس کی جلدبازی مجرمانہ اور مذموم ارادوں کو عیاں کرتی ہے، نواز شریف کو اسلام آباد ہائیکورٹ نے 8 ہفتے کی ضمانت دی تھی جس میں توسیع کے لیے حکومت سے رجوع کرنے کا کہا تھا جس نے توسیع کی درخواست مسترد کردی، لیکن عدالتی حکم تھا کہ حکومت کے کسی اقدام پر دوبارہ عدالت سے رجوع کرسکتے ہیں، لہذا ہم عدالت سے رجوع کا حق استعمال کریں گے۔

سابق وزیر اعظم نے اسلام آباد میں حق نواز عباسی چیمپئنز لیگ مری کی اختتامی تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگو کی جس میں سابق وزیراعظم شاہدخاقان عباسی کا کہنا تھا کہ حکومت ایک سو خط لکھے کوئی فرق نہیں پڑتا، کیا ملک کے سارے مسائل ختم ہوگئے جو حکومت صرف نواز شریف کے پیچھے پڑی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
کوئی منی بجٹ نہیں آئے گا، چیئرمین ایف بی آر
بھارتی فوج اور غیرقانونی افغان باشندے پاکستان میں دہشتگردانہ کارروائیوں میں ملوث ہیں، ڈی جی آئی ایس پی آر
جائزہ مذاکرات ؛ وزیراعظم نے آئی ایم ایف سے زیادہ سے زیادہ ریلیف لینے کی ہدایت کردی
مریم نواز نے سیلاب متاثرین کے نقصان کا ازالہ کرنے کیلئے اہم فیصلے کرلیے
خوارج کی جانب سے مسجدوں کو فتنہ انگیزی کیلئے استعمال کرنے کا ہولناک انکشاف
پاک سعودی دفاعی معاہدے پر قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع
Advertisement
Next Article
Exit mobile version