Advertisement

حج اسکیم کیلئے درخواستوں کی وصولی کا عمل مکمل

وزارت مذہبی امور

ترجمان وزارت مذہبی امور نے کہا کہ سرکاری سکیم کے تحت حج 2020 کے لئے درخواستوں کی وصولی کا عمل مکمل ہوگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان وزارت مذہبی امور کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ملک بھر کے 13نامزد بینکوں میں حج کیلئے درخواستیں وصول کی گئیں۔

  ترجمان وزارت مذہبی امور نے کہا کہ مجموعی طور پر ایک لاکھ 49 ہزار 330 درخواستیں وصول کی گئیں  جبکہ سرکاری حج سکیم کیلئے قرعہ اندازی 12مارچ کو کی جائے گی۔ ،

یاد رہے کہ  اس سے قبل وزارتِ مذہبی امور نے توسیع کے حوالے سے اسٹیٹ بینک کو خط ارسال کردیا جس میں کہا گیا تھا کہ حج 2020 کی درخواستوں کی وصولی 6 مارچ کے بجائے 8 مارچ تک کی جائے ۔

وزارتِ مذہبی امور نے حج 2020 پر جانے کے خواہش مند افراد کو ہدایت کی تھی کہ سرکاری حج اسکیم کے تحت فریضہ مقدسہ ادا کرنے والے عازمین 6 مارچ تک درخواستیں مقررہ بینکوں میں جمع کرادیں۔

Advertisement

حج درخواستوں کی وصولی میں دو دن کی توسیع

وزارت مذہبی امور کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا تھا کہ ملک بھر کے 13 نامزد بینکوں میں 126650  حج درخواستیں وصول ہوئی ہے جبکہ سرکاری حج سکیم کی قرعہ اندازی 12 مارچ کو ہوگی ۔

وزارت کی جانب سے اسٹیٹ بینک کو ارسال کیے جانے والے خط میں ہدایت کی گئی ہے کہ قومی بینک متعلقہ بینکوں کی برانچز کو ہفتہ اتوار بھی کھولنے کے انتظامات کرے تاکہ خواہش مند افراد درخواستیں جمع کرواسکیں۔

واضح رہے کہ 24 فروری سے حج بیت اللہ کی درخواستوں کی منظوری شروع کر دی گئی تھی۔

خیال رہے  ایک گروپ میں زیادہ سے زیادہ 14 افراد کو شامل کیا جاسکتا ہے کیونکہ قرعہ اندازی میں گروپ کا نام شامل ہوگا، کامیابی اور ناکامی کا اطلاق گروپ میں شامل تمام ممبران پر ہوگا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
انتشار نہیں امن و استحکام، عوام نے فیصلہ سنا دیا، شرپسندوں کی ہڑتال مکمل ناکام
پاکستان حق دفاع محفوظ رکھتا ہے،اس کیلئے کسی کی اجازت کی ضرورت نہیں ، ترجمان دفتر خارجہ
وزیراعظم کی زیرصدارت اہم اجلاس؛ غیر قانونی افغان پناہ گزینوں کو فوری واپس بھیجنے کا فیصلہ
اسلام آباد،راولپنڈی، پشاور سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے
شمالی وزیرستان؛ میر علی میں خودکش حملہ ناکام، 6 خوارجی جہنم واصل
لکی مروت میں سیکیورٹی فورسز کی بڑی کامیابی، 8 خوارجی جہنم واصل
Advertisement
Next Article
Exit mobile version