Advertisement

2 لاکھ 72 ہزار بزرگوں کے گھروں کی دہلیز پر پنشن پہنچادی

پنشن

پاکستان پوسٹ کی مدد سے 2 روز میں 2 لاکھ 72 ہزار بزرگوں کو ان کے گھروں کی دہلیز پر پنشن پہنچا دی گئی ہیں۔

اقوام متحدہ کی جانب سے بھی پاکستان پوسٹ کے اقدام کی زبردست تحسین پیش کیا گیا ، عالمی پوسٹل یونئین کے ٹویٹر اکاؤنٹ پر نمایاں تشہیر کی گئی۔

وفاقی وزیر مراد سعید کا کہنا ہے کہ نہایت کٹھن حالات میں بزرگ شہریوں کی امانتوں کی محفوظ ترسیل بڑا ٹاسک تھا، ملک بھر میں پنشن کی تقسیم کاعمل کامیابی سے جاری ہے۔

پاکستان پوسٹ کا پینشن گھروں پر پہنچانے کا ارادہ

مراد سعید پنشن کی تقسیم کا بیڑہ اٹھانے والے پاکستان پوسٹ کے کیش ملازمین حقیقی ہیروز ہیں، اپنے ان ہیروز کی مدد سے وقت مقررہ میں 13 لاکھ بزرگوں تک پنشن کی تقسیم کا عمل کامیابی سے مکمل کریں گے۔انشاءاللہ

Advertisement

خیال رہے ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ گھر کی دہلیز پر پنشن پہنچانے کے عمل کا آغاز کیا گیا تھا، وزیراعظم کی ہدایت پرپاکستان پوسٹ 13 لاکھ افرادکوپنشن گھرپرپہنچائے گا۔

وفاقی وزیر مراد سعید نے کہا تھا کہ اپنے بزرگ پنشنرز کی صحت وسلامتی کا پورا احساس ہے، اپنے بزرگ شہریوں کی سلامتی کی خاطر پنشن کی دہلیز پر تقسیم کا ذمہ لیا۔

بزرگ شہریوں نے وزیراعظم عمران خان، وزیر مراد سعید اور پاکستان پوسٹ کے “ڈاکیے” کو دعائیں دی، 13 لاکھ پنشنرز کو واجبات کی تقسیم کیلئے ہفتے کے روز بھی ڈاکیے میدان میں موجود ہیں۔

خیال رہے عمومی طور پر پنشن کی تقسیم کا عمل ہر ماہ 2 تاریخ سے شروع کیا جاتا ہے تاہم پاکستان پوسٹ کی بدولت 2 کی بجائے 24 تاریخ سے پنشن کی تقسیم کاعمل شروع کردیا گیا ہے۔

وفاقی وزیر مراد سعید نے کہا ہے کہ اپنے بزرگ پنشنرز کی صحت وسلامتی کا پورا احساس ہے، اپنے بزرگ شہریوں کی سلامتی کی خاطر پنشن کی دہلیز پر تقسیم کا ذمہ لیا۔

مراد سعید کا کہنا تھا کہ عموماًپنشن وصولی کےلیے پنشنرز پبلک ٹرانسپورٹ استعمال کرتے ہیں، بزرگ پنشنرز کو قطاروں میں کھڑا ہونے کی زحمت بھی اٹھاناپڑتی ہے،خطرے سے دوچار کئے بغیربزرگوں کو امانتیں پہنچانے کا بیڑہ اٹھایا ہے، اللہ کریم کی نصرت سے اپنا ٹاسک کامیابی سے مکمل کریں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پاکستان میں کالے جادو پر قید اور بھاری جرمانے کی تجویز، نیا بل سینیٹ میں پیش
آئی اے ای اے نے پاکستان کے سول نیوکلیئر پروگرام کو تسلی بخش قرار دیدیا
پاکستان سے مانچسٹر جانے والوں کے لیے خوشخبری
معصوم ارتضیٰ کی شہادت باہمت والدین کی استقامت اور وطن سے لازوال محبت کی انمول داستان
الیکشن کمیشن نے ملک میں ووٹرز کا ڈیٹا جاری کر دیا
فتنہ الہندوستان کا دہشتگرد افغانستان میں پراسرار طور پر ہلاک
Advertisement
Next Article
Exit mobile version