Advertisement

تیل کی قیمتوں میں کمی کے باعث مہنگائی کم ہوئی ہے، حماد اظہر

حماد اظہر

وفاقی وزیر برائے مالیاتی امور حماد اظہر نے کہاہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے باعث مہنگائی کم ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے مالیاتی امور حماد اظہر نے اپنے ایک بیان میں  کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سابق حکومت نے تیل پربیالیس فیصد ٹیکس عائد کیاتاہم موجودہ حکومت نے صرف تیس فیصدٹیکس عائد کیا۔

وفاقی وزیر برائے مالیاتی امور نے کہا کہ پڑوسی ملکوں میں ابھی تک پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں پاکستان کے مقابلے میں کہیں زیادہ ہیں او روہاں ٹیکسز کیشرح بھی اسی طرح ہے ۔

 حماد اظہر نےیہ بھی  کہا کہ ہم نے اپنی سیاست کی بجائے ملک او رمعیشت کے لئے مشکل اور غیر معمولی فیصلے کئے جن کے بتدریج نتائج سا منے آرہے ہیں جو مثبت اشاریوں کوظاہر کرتے ہیں۔

 وفاقی وزیر برائے مالیاتی امور حماد اظہر نے مزید کہا کہ اب معیشت میں بہتری ہورہی ہے ہم پر امید ہیں آئندہ مہنگائی کی شرح میں کمی کے واضح امکانات ہیں جبکہ جیسے جیسے وسائل میسر آئیں گے عوام کو مزید ریلیف فراہم کیا جائے گا۔

Advertisement

جاپان پاکستان کوسالانہ 30 ملین ڈالرامداد فراہم کررہاہے،حماداظہر

 واضح رہے کہ اس سے قبل  وفاقی وزیر اقتصادی امور حماد اظہر نے گرانٹ کے لئے جرمن حکومت کے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا  تھا کہ یہ پراجیکٹ گرین انرجی فراہم کرے گا اور اس معاہدے کے تحت ہنزہ اور نانگا پربت جیسے علاقوں میں معیار زندگی بلند ہوگا۔

وفاقی وزیر حماد اظہر نے کہا  تھا کہ گلگت بلتستان میں بجلی کی شدید ضروریات پوری کرنے میں بھی مدد ملے گی جس پر جرمن ڈیویلپمنٹ بینک کے ایف ڈبلیو کے کنٹری ڈائریکٹر ولف گینگ مولرز نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا  تھا کہ جرمن ڈیولپمنٹ بینک گلگت جیسے خوبصورت علاقے میں بجلی کی فراہمی کے پراجیکٹ میں اپنا کردار ادا کرنے پر خوشی کا اظہار کرتا ہے۔

جرمن ڈیویلپمنٹ بینک کے ایف ڈبلیو کے کنٹری ڈائریکٹر ولف گینگ مولرز  نے مزید کہا تھا کہ پاکستان کے شمالی علاقہ جات کو ترقی کی ضرورت ہے، ان علاقوں میں بجلی کے آنے سے کاروبار سیاحت اور تعلیم کے مواقع پیدا ہوں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
بلومبرگ نے پاکستان کو دنیا کی دوسری ابھرتی ہوئی معیشت قراردیدیا
آئی ایم ایف نے پاکستان سے ٹیکس استثنیٰ سے متعلق تفیصلات طلب کرلیں
جلالپورپیروالا: سیلابی پانی میں ڈوبنے سے مزید دو افراد جاں بحق، فضاء سوگوار
ڈی جی آئی ایس پی آر کا بلوچستان یونیورسٹی آف انفارمیشن ٹیکنالوجی، انجینئرنگ اینڈ مینجمنٹ سائنسز کوئٹہ کا دورہ
کورکی میں مقامی قبائل اور فتنہ الہندوستان کےدرمیان جھڑپ 4 دہشتگرد ہلاک،2 زخمی
پنجاب پولیس کی پھرتیاں، پانچ سال قبل فوت ہونے والے شہری کے خلاف مقدمہ درج کرلیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version