Advertisement

صوبہ سندھ اور پنجاب میں کورونا وائرس کے مزید 29  کیسز کی تصدیق

سندھ اور پنجاب

صوبہ سندھ اور پنجاب میں کورونا وائرس کے مزید 29  کیسز کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد ملک بھر میں متاثرہ افراد کی تعداد 481  ہوگئی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق آج  پاکستان میں کورونا وائرس کے مزید 29  کیسز سامنے آچکے ہیں جن میں سے 18 مریض پنجاب میں جبکہ 11 سندھ کے شہر کراچی میں سامنے آئے ہیں۔

 ترجمان محکمہ صحت سندھ سے جاری کردہ بیان کے مطابق کراچی میں کورونا وائرس کےمزید 11 مریض سامنے آ گئے جس کے بعد کراچی سے رپورٹ ہونے والے مریضوں کی مجموعی تعداد 97 ہو گئی ہے۔

ترجمان محکمہ صحت سندھ  نے کہا کہ سندھ بھر سے اب تک کرونا وائرس کے 249 مریض سامنے آ چکے ہیں جن میں سے 3 مریض صحتیابی کے بعد ڈسچارج ہو چکے ہیں۔

پاکستان میں کوروناوائرس کے متاثرہ افراد کی تعداد 457 ہوگئی

Advertisement

 ترجمان محکمہ صحت سندھ نے یہ بھی  کہا کہ سندھ سے کورونا وائرس کی وجہ سے اب تک ایک ہلاکت رپورٹ ہوئی ہے جبکہ صحتیاب ہونے 2 مریضوں کا تعلق کراچی سے ہے جبکہ ایک کا تعلق حیدرآباد سے ہے۔

ترجمان محکمہ صحت سندھ نے مزید کہا کہ تافتان سے سکھر پہنچنے والے 302 زائرین کو قرنطینہ سینٹر میں رکھا ہوا ہے جن میں سے 151 زائرین میں اب تک کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے

دوسری جانب سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر بھی اپنے ایک پیغام میں  وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے  بھی پنجاب میں 96 کورونا کے کیسز کی تصدیق کر دی۔

 اپنے پیغام میں  وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے  کہا کہ پنجاب میں کورونا وائرس کے مزید 18 کیسز سامنے آئے ہیں جس کے بعد صوبے بھر میں مریضوں کی تعداد 96 ہوگئی ہے۔

 وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار مے مزید کہا  کہ پنجاب میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 96 ہوگئی ہے جن میں سے 71 تفتان سے آنے والے زائرین، 15 لاہور، 2 ملتان، 3 مظفر گڑھ، 3 گجرات جبکہ جہلم اور راولپنڈی میں ایک ایک کیس سامنے آیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
معاشی محاذ پر اہم کامیابیاں حاصل، مہنگائی کی شرح سنگل ڈیجٹ پر آچکی ہے، وزیرخزانہ
اسلام آباد ، راولپنڈی سمیت پختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے
مہنگائی کا نیا طوفان آنے کا خدشہ ، آئی ایم ایف کا پاکستان کو انتباہ
کراچی میں 20 گھنٹوں کے دوران ٹریفک حادثات، 2 بچوں سمیت 10 افراد جاں بحق
وزیرِ اعظم شہباز شریف سے مصطفیٰ کمال کی ملاقات ، وزارت صحت کے منصوبوں پر بریفنگ
بلوچستان کو فتنتہ الہندوستان کی لعنت سے نجات دلانے کےلئے اقدامات کر رہے ہیں، فیلڈ مارشل سید عاصم منیز
Next Article
Exit mobile version