Advertisement

2020حقیقی تبدیلی کا سال ہے، نیر بخاری

نیر بخاری

سیکرٹری جنرل پاکستان پیپلز پارٹی سید نیر حسین بخاری نے کہا ہے کہ  مہنگائی بے روزگاری معاشی بدحالی کے زمہ داران گھر جانا پڑے گا کیونکہ 2020 حقیقی تبدیلی کا سال ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ ریاست مدینہکے سربراہ کے ارد گرد چور اور ڈکیٹ نہیں ہوتے تھے اور نہ ہی عوام کا خون چوسنے والے گروہ موجود ہوتے تھے اس لئے زاتی مفاداتی گروہ کا مزید اقتدار میں رہنا ملکی استحکام کیلئے نقصان دہ ہو سکتی ہے۔

پی ٹی آئی کے پاس معاشی بدحالی سے نمٹنے کا پلان نہیں تھا

انہوں نے مزید کہا کہ لوگ چھت سے محروم اور نوجوان  بے روزگاری کے سونامی  میں ڈوب رہے ہیں اور اشیاء ضروریہ عوام الناس کی دسترس سے باہر ہو چکی ہیں عوام  فاقہ کشی پر مجبور ہیں لیکن اب حقیقی تبدیلی کا وقت آگیا ہے۔

نیر بخاری کا کہنا تھا کہ چیرمین بلاول بھٹو عالمی سطح پر ملک کے مثبت جمہوری تشخص کی پہچان ہیں اور بلاول بھٹو  نوجوانوں کی امید اور پاکستان کا مستقبل ہیں۔

Advertisement

یاد رہے کہ میڈیا سے گفتگو میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ 2018 سے ہی معیشت تباہی کی جانب بڑھ رہی تھی، ضروری نہیں کہ جو ٹیکس نیٹ میں نہیں وہ چور ڈاکو ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اس وقت عوام مہنگائی کے ہاتھوں پس رہے ہیں، حکومت کی غلط پالیسیوں سے ملکی معاشی صورتحال ابتر ہو رہی ہے۔

پی پی پی چیئرمین نے مزید کہا کہ حکومت کی نااہلی کا نقصان عوام اٹھا رہے ہیں، آج ہر طبقہ پریشان ہے، تعلیم اور علاج کا خرچہ اٹھانا مشکل ہوگیا، کنفیوژن معیشت کے لیے سب سے خطرناک عنصر ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ 2018 میں معیشت تباہی کی جانب بڑھ رہی تھی، ن لیگ کے دور میں معیشت کی صورتحال ویسی نہیں تھی جیسی اسحاق ڈار صاحب پیش کرتے تھے۔

پی پی پی چیئرمین نے کہا کہ پچھلی اور موجودہ حکومت غریب عوام کے ریلیف کے لیے کوئی پروگرام نہیں لاسکی، سندھ کا بورڈ آف ریونیو صوبہ پنجاب اور وفاق سے اچھا کام کر رہا ہے، سندھ نے ایک سال کے سوا ہر بار اپنا ٹیکس ٹارگٹ حاصل کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ کس نے کہا تھا کہ ایک سال کے اندر اندر اکانومی کو ڈاکومنٹ کریں گے؟ پی ٹی آئی کے تمام تجربات کے باوجود ایکسپورٹ نہیں بڑھی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
کراچی: جناح اسپتال میں ینگ ڈاکٹرز کو تنخواہیں نہ ملنے پر احتجاج کی کال
کراچی چڑیا گھر کی مادہ ریچھ رانو کو اسلام آباد منتقل کرنے کی تیاریاں
پاکستان میزبانوں کی درخواست پر افغان طالبان سے مذاکرات دوبارہ شروع کرنے پر رضامند
جہلم میں بااثر زمیندار کا حیوانیت بھرا ظلم، گائے کی ٹانگ کاٹ دی
چین کا پاکستانی خلا بازوں کو تربیت دینے کا باضابطہ اعلان
کراچی، گھر کی چھت توڑ کر سریا نکالنے والا باپ ملبے تلے دب کر جاں بحق، بیٹا زخمی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version