Advertisement

کیا نماز گھر میں پڑھیں؟ طاہر القادری نے نبی کریم ﷺ کا حکم بتادیا

طاہر القادری

پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا ہے کہ صورتحال اب جنگ کی طرح ہوگئی ہے، جانوں کو بچانا اولین ترجیح بن جائے تو نماز سمیت دیگر ذمہ داریاں ثانوی ہوجاتی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے کورونا وائرس کی دنیا بھر میں تیزی سے پھیلتی وباء سے متعلق پیغام میں کہا کہ  کورونا وائرس ایک متاثرہ فرد سے دوسرے افراد میں منتقل ہو سکتا ہے۔

پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ نے کہا کہ کورنا وائرس پوری دنیا میں پھیل گیا ہے، لوگوں کو نہیں پتا تھا کہ وہ جس سے ملاقات کر رہے ہیں وہ خود وائرس میں مبتلا ہے۔

ڈاکٹر طاہر القادری نے یہ بھی کہا کہ لوگوں کو دور کرنے سے کورنا وائرس کو کنڑول کرنے میں مدد ملتی ہے اس لئے مغربی دنیا میں کورنا کو روکنے کےلئے  مساجد میں جمعہ کے اجتماعات اور اجتماعی نمازیں معطل کردی۔

مساجد میں پانچ وقت نماز ہوگی، مفتی منیب الرحمان

Advertisement

پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ کا کہنا تھا کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا ، “اگر آپ کو کسی ملک میں وبائی پھیلنے کی خبر ملی ہے تو اس میں داخل نہ ہوں جبکہ نبی نے یہ بھی فرمایا کہ اگر طاعون کسی جگہ پر پھوٹ پڑے تو آپ اس جگہ کو نہ چھوڑیں۔

ڈاکٹر طاہر القادری کا یہ بھی کہنا تھا کہ حدیث کے مطابق کوئی قرنطینہ میں فوت ہو تو اسے شہداء کی طرح بدلہ دیا جائے گا جبکہ نبی نے حکم دیا ہے کہ وبا جہاں پھیل جائے  شہر کے اندر گھر میں ہی قید رہو۔

پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری کا مزید کہنا تھا کہ  نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ایک اور موقع پر  “جزام” کے مریض سے بات کرتے ہوئے 6 – 8 فٹ کی مسافت طے کرنے کا ارادہ کیا جبکہ تیز بارش کے دوران نبی  (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے موذن کو کہا کہ نماز گھر پر پڑھیں  اور نبی نے غزوہ حنین کے دوران صحابہ کو حکم دیا کہ وہ اپنے خیموں میں نماز جمعہ پڑھائیں کیونکہ بارش کا دن تھا  ۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
بھارت نے پھر کوئی حماقت کی تو جواب نیا ، تیز، فیصلہ کن اور تباہ کن ہوگا، افواج پاکستان
کراچی، شاہراہِ فیصل ناتھا خان پل پر ایک اور شگاف، ٹریفک کی روانی متاثر
سونا پھر مہنگا، قیمت میں بڑا اضافہ ریکارڈ
ایف بی آر کا کریڈٹ کارڈ ہولڈرز کے خلاف گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ
خضدار؛ سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 14 سے زائد دہشت گرد ہلاک، درجنوں زخمی
طوفان شکتی کی شدت میں مزید اضافہ، کراچی سے 390 کلومیٹر دور، سمندر میں طغیانی کا امکان
Advertisement
Next Article
Exit mobile version