بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو سہولت فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے،وزیر خارجہ

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی ہمارا اثاثہ ہیں انہیں ہر ممکن سہولت فراہم کرنا ہماری حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی زیر صدارت وزارت خارجہ میں قائم “ایمرجنسی کرائسز مینجمنٹ سیل” کا اہم اجلاس ہوا، سیکرٹری خارجہ سہیل محمود، سپیشل سیکرٹری معظم علی خان، ترجمان وزارت خارجہ عائشہ فاروقی اور وزارت خارجہ کے سینیئر حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔
اجلاس میں عالمی وباء کے چیلنج کے پیش نظر، دنیا بھر میں موجود پاکستانیوں کو درپیش مشکلات اور مختلف بین الاقوامی ایئرپورٹس پر، وطن واپسی کے منتظر پاکستانیوں کی جلد وطن واپسی کیلئے مختلف پہلوؤں پر غوروخوض کیا گیا۔
اجلاس میں مختلف ممالک میں واپسی کے منتظر پاکستانیوں کو خصوصی پروازوں کے ذریعے واپس لانے کے آپشن کو بھی زیر غور لایا گیاجبکہ سعودی عرب اور ایران میں موجود زائرین کی مرحلہ وار جلد واپسی کے طریقہ کار پر بھی تفصیلی مشاورت کی گئی اور دنیا بھر میں موجود پاکستانی سفارتخانوں کے ذریعے ،کرایسز مینجمنٹ سیل میں موصول ہونے والی پاکستانی کمیونٹی کی شکایات کا بھی تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
شاہ محمود قریشی کا نیپال کے وزیرخارجہ سے ٹیلیفونک رابطہ
اس موقع پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی ہمارا اثاثہ ہیں انہیں ہر ممکن سہولت فراہم کرنا ہماری حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے اور پاکستانی سفارت خانے، آگے بڑھ کر جذبہ حب الوطنی کے تحت اس مشکل وقت میں پاکستانی کمیونٹی کی معاونت کر رہے ہیں۔
اجلاس میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نےتمام پاکستانی سفارتخانوں کو، بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو درپیش مشکلات اور مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی ہدایات بھی دیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

