Advertisement

کوئی معاشرہ خواتین کی شرکت کے بغیر ترقی نہیں کر سکتا، وزیرا علیٰ بلوچستان

معاشرہ

وزیرا علیٰ بلوچستان جام کمال خان نے کہا ہے کہ کوئی معاشرہ خواتین کی شرکت کے بغیر ترقی نہیں کر سکتا۔

تفصیلات کے مطابق خواتین عالمی دن کی مناسبت سے وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے اپنے ایک  پیغام میں کہا کہ  بلوچستان حکومت خواتین کو تمام شعبوں میں شمولیت کے مساوی مواقع فراہم کرنے کیلئے پرعزم ہے۔

اپنے پیغام میں وزیرا علیٰ بلوچستان  نے کہا کہ معاشرہ میں خواتین سے متعلق پالیسیوں میں صلاحات کر کے باقاعدہ ترقی کے سفر کا آغاز کر دیا ہے۔

جام کمال خان نے یہ بھی کہا کہ چادر اور چار دیواری کے تقدس کو برقرار رکھتے ہوئے ہر شعبے میں خواتین کو مواقعے دے رہے ہیں اور صنفی مساوات اور ترقی نسواں کی پالیسی کا حامی ہوں ۔

وزیرا علیٰ بلوچستان جام کمال خان نے مزید کہا کہ خواتین کی ترقیاتی عمل میں شرکت یقینی بنا کر پائیدار ترقی کے اہداف کا حصول ممکن ہوسکے گا۔

Advertisement

اس سے قبل بھی  وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے کوئٹہ میں انسانی حقوق اور خواتین کے حقوق کے تحفظ کی متحرک کا رکن ڈاکٹر فوزیہ سعید سے ملاقات کی تھی۔

خواتین کو عورت مارچ کی اجازت مل گئی

ملاقات میں ہراسگی کے واقعات کی روک تھام اور خواتین اور بچوں کو تحفظ کی فراہمی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ قومی ہراسمنٹ ایکٹ کی روشنی میں بلوچستان میں بھی ہراسگی کے واقعات کے خلاف موثر لائحہ عمل کا جائزہ لیا گیا تھا۔

جام کمال خان نے یہ بھی کہا  تھاکہ اس حوالے سے ضروری قانون سازی بھی کی جائے گی جبکہ صوبائی، ڈویژن اور ضلع کی سطح پر ہراسگی کے واقعات کے تدارک کے لئے خصوصی سیل قائم کئے گئے ہیں جن کی نگرانی کے لئے وزیراعلیٰ سیکریٹریٹ میں بھی سیل قائم کردیا گیا ہے۔

وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے ڈاکٹر فوزیہ سعید سے ہونے والے ملاقات کے دوران بات چیت کرتے ہوئے کہا تھا کہ صوبائی حکومت خواتین و بچوں کو جسمانی طور پر ہراساں کئے جانے کے واقعات کی موثر روک تھام اور خواتین کوتحفظ کی فراہمی کے لئے موثر اقدامات کررہی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
بحیرہ عرب کا سمندری طوفان شکتی میں تبدیل، کراچی سمیت کئی اضلاع میں الرٹ جاری
جے ڈی سی کے ظفر عباس سے 14 کروڑ کا ماہانہ بھتہ مانگنے والا گروہ پکڑا گیا
بیانات نہیں، عملی اقدامات سے ہی غزہ میں امن آئے گا، اسحاق ڈار
پنجاب کا کونا کونا چمکائیں گے، صرف لاہور نہیں، ہر گاؤں ترقی کرے گا، مریم نواز
بحیرہ عرب میں موجود سسٹم شدت اختیار کرگیا، کراچی سمیت سندھ میں ہلکی بارش کا امکان
سرکاری حج اسکیم؛ حج واجبات کی آخری قسط کی وصولی کا آج سے آغاز
Advertisement
Next Article
Exit mobile version