Advertisement

سینیٹ کے ڈپٹی چیئرمین سے ایران کے سفیر کی ملاقات

ایران کے سفیر

سینٹ کے ڈپٹی چیئرمین سلیم مانڈوی والا سے ایران کے سفیر سید محمد علی حسینی کی اسلام آباد میں ملاقات ہوئی۔

اس موقع پر سینٹ کے ڈپٹی چیئرمین سلیم مانڈوی والا نے کشمیر کے مسئلے پر حمایت کرنے پر ایران کی اعلیٰ سطح کی قیادت کو سراہا۔

ملاقات میں ایران کے سفیر سید محمد علی حسینی سے گفتگو کرتے ہوئے سینٹ کے ڈپٹی چیئرمین نے کہا کہ دونوں ملکوں کے عوام کے باہمی مفاد کےلئے دوطرفہ اقتصادی  رابطوں کو فروغ دینے کی صلاحیت کو بھی تلاش کیا جائے گا۔

ڈپٹی چیئرمین سلیم مانڈوی والا نے یہ بھی  کہا کہ دونوں ملکوں کو تجارت کو بڑھانے کے طریقہ کار کو وضع کرنے پر کام کرنے کی ضرورت ہے۔

سینٹ کے ڈپٹی چیئرمین سلیم مانڈوی والا نے مزید کہا  کہ پاکستان اور ایران کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو  مضبوط بنانے کےلئے پارلیمانی تعاون کو  مزید مستحکم کیاجائیگا۔

Advertisement

ایران کے سفیر سید محمد علی حسینی نے سلیم مانڈوی والا سے ملاقات میں  کہا کہ ان  کے ملک کی فن اور سینما کی صنعت پاکستان میں سرمایہ کاری اور علامہ اقبال کی زندگی پر ایک فلم بنانے کی خواہشمند ہے۔

مشیر خزانہ کی ایرانی سفیر سے ملاقات

واضح رہے اس سے قبل مشیر خزانہ عبد الحفیظ شیخ کی ایرانی سفیر سید محمد علی حسینی سے  ملاقات ہوئی تھی۔

ملاقات میں دونوں اطراف نے باہمی تعاون کو بڑھانے اور دوطرفہ تجارت اور سرمایہ کاری پر تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔

ایرانی سفیر کیساتھ ملاقات میں مشیر خزانہ حفیظ شیخ نے کہا تھا کہ پاکستان ایران کے ساتھ برادرانہ تعلقات کو بڑھانا چاہتا ہے۔

مشیر خزانہ حفیظ شیخ نے مزید کہا تھا کہ پاکستان اس مسئلے کو ختم کرنے کے لئے کسی بھی ممکنہ سہولت کے لئے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔

Advertisement

ایرانی سفیر نے اس حمایت پر پاکستان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا تھا کہ دونوں ممالک کے مابین دوطرفہ تعلقات مختلف شعبوں میں تجارت ، بینکاری اور سرمایہ کاری سے مزید فروغ پائیں گے

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں کتنا اضافہ ہوا، اسٹیٹ بینک نے بتا دیا
پاکستان کا پہلا اے آئی لرننگ پلیٹ فارم ’’ ہوپ ٹو اسکلز ڈاٹ کام ‘‘ لانچ کردیا گیا
محکمہ موسمیات نے شدید سردی کی قیاس آرائیاں مسترد کر دیں
ایم کیوایم کے وفد کی شہبازشریف سے ملاقات، ترقیاتی منصوبوں سے متعلق بات چیت
اسحاق ڈار کو سعودی وزیر خارجہ کا فون ، اہم علاقائی امور پر تبادلہ خیال
افغان جارحیت ناقابلِ برداشت، پاکستان نے دفاعِ وطن کا حق استعمال کی، وزیراعظم شہباز شریف
Advertisement
Next Article
Exit mobile version