Advertisement

پاکستان نے پاک چین مشترکہ اعلامیے پر بھارتی بیانات مسترد کر دئیے

بھارتی بیانات

پاکستان کی جانب سے پاک چین مشترکہ اعلامیے پر بھارتی بیانات مسترد کر دئیے گئے ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق پاکستان کے صدر مملکت کے دورے کے دوران پاک چین مشترکہ اعلامیے پر بھارتی وزارتِ خارجہ کے بیانات سختی سے رد کرتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ چین اور پاکستان کے درمیان سی پیک کے حوالے سے بھی بھارتی پروپیگنڈہ مسترد کرتے ہیں، سی پیک پر بھارتی پروپیگنڈہ حقائق کو مسخ کرنے کی بھونڈی کوشش ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ بھارتی وزارتِ خارجہ کی طرف سے جموں و کشمیر کو اٹوٹ انگ قرار دینا اقوام متحدہ سلامتی کونسل کی صریحاً خلاف ورزی ہے، جموں و کشمیر سلامتی کونسل کے ایجنڈے پر سب سے پرانا تنازع ہے۔

پاکستان اور چین ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے ہیں، صدر عارف علوی

Advertisement

ترجمان کے مطابق جموں و کشمیر دہائیوں سے عالمی سطح پر تسلیم شدہ تنازع ہے اس کے باوجود بھارت نے پانچ اگست کو مقبوضہ کشمیر میں یکطرفہ قدم اٹھایا۔

بھارت کی طرف سے مقبوضہ کشمیر کی حیثیت بدلنے اور آبادی کے تناسب میں تبدیلی کے منصوبوں کو کشمیری عوام کی جانب سے مسترد کیا گیا ہے جبکہ بھارتی ارادوں کو عالمی برادری اور پاکستان نے بھی مسترد کیا ہے۔

ڈاکٹر عائشہ کے مطابق 9 لاکھ قابض بھارتی افواج کشمیریوں کے ارادے کو توڑ نہیں سکی جبکہ بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں مسلسل لاک ڈاؤن بھی کر رکھا گیا اور اب بھی کشمیری نوجوانوں کو غیر قانونی قید میں رکھا جا رہا ہے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ کشمیر میں میڈیا اور مواصلاتی نظام پر پابندیاں عائد ہیں جبکہ بھارتی اقدامات عالمی اور انسانی حقوق کے قوانین کی خلاف ورزی ہیں لیکن پاکستان اور عالمی برادری کشمیریوں کے حق میں آواز بلند کرتے رہیں گے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل صدر مملت ڈاکٹر عارف علوی دو روزہ دورے پر چین پہنچے تھے، چین پہچنے پر ڈاکٹر عارف علوی کو ہوائی اڈے پر صدر مملکت کا استقبال چینی وزیر زراعت و دیہی امور ہان چانگ فو نے کی، اس موقع پر چین میں پاکستان کی سفیر نغمانہ عالمگیر ہاشمی بھی موجود تھیں۔

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی بیجنگ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا تھا کہ ہمارے دورہء چین کا بنیادی مقصد، چینی قیادت اور عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کرنا ہے۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ چین نے جس طرح عزم و ہمت کے ساتھ کرونا وائرس کا ڈٹ کر مقابلہ کیا پوری دنیا ان کی کاوشوں کو سراہا رہی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ پہلے پہل، لوگ چین کے کرونا وائرس کے پھیلاؤ کے خلاف اٹھائے گئے اقدامات پر تحفظات کا اظہار کر رہی تھی لیکن آج پوری دنیا ان کے اقدامات کی پیروی کرتی دکھائی دے رہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ چین پاکستان کا دیرینہ دوست ہے- چینی صدر شی کی، صدر پاکستان کو دورہ کی دعوت بھی تھی لیکن ہماری اپنی خواہش بھی تھی کہ یہاں آیا جائے اور چینی بھائیوں کے عزم و ہمت کی داد دی جائے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فرضی طیارہ حادثہ کی ہنگامی مشق کل ہو گی
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
Advertisement
Next Article
Exit mobile version