Advertisement

پیپلز پارٹی کا مطالبہ سیکرٹریٹ نہیں صوبہ ہے، یوسف رضا گیلانی

یوسف رضا گیلانی

سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی کا مطالبہ سیکرٹریٹ نہیں صوبہ ہے۔

ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کی ڈیمانڈ سیکریٹریٹ نہیں صوبہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ سیکریٹریٹ کے معاملے پر سیاسی جماعتوں کو اعتماد میں لینا چاہیے تھا، پیپلز پارٹی نے بہاولپور جنوبی پنجاب صوبے کا نام تجویز کیا تھا۔

سابق وزیراعظم نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے سینیٹ، قومی و صوبائی اسمبلی سے سرائیکی صوبے کی قرارداد منظور کرائی، فرحت اللہ بابر کی سربراہی میں کمیشن نے تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی سے تجاویز لیں۔

پاکستان پیپلزپارٹی کا دور اب شروع ہونے والا ہے، بلاول بھٹو

Advertisement

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ صوبہ محاذ تحریک انصاف میں ضم ہوگیا مگر صوبہ نہ بنا۔ حکومت بلدیاتی الیکشن کرانے میں سنجیدہ نہیں ہے۔ بلدیاتی الیکشن جماعتی بنیادوں پر ہونے چاہئیں۔

سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے مزید کہا کہ میر شکیل کی گرفتاری میڈیا پر قدغن ہے۔ نیب نے صحافت پر حملہ کیا ہے جو قابل مذمت ہے۔ 15 مارچ کو چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کا دورہ ملتان متوقع ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبلمطابق پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کوئٹہ کے شمولیتی جلسے کے شرکاء سے ٹیلیفونک خطاب کیا۔

بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ بلوچستان والے بھٹو شہید سے بی بی شہید اور صدر زرداری سے اب تک ہمارا ساتھ دے رہے ہیں، میں بلوچستان تنظیم بالخصوص روزی خان کاکڑ کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ وہ بھٹو ازم کے پیغام کو گھر گھر پھیلارہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی کا دور اب شروع ہونے والا ہے جس کے بعد ہم نے شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کے مشن کو مکمل کرنا ہے۔

اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ عوام کرونا وائرس کی وجہ سے پریشانی سے دوچار ہیں لیکن وفاقی کٹھ پتلی حکومت کو کوئی دلچسپی نہیں کہ وہ عوام کے مسائل حل کرے، وفاقی حکومت کی واحد دلچسپی اپنے کٹھ پتلی راج کو برقرار رکھنا ہے

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پاک افغان مذاکرات ناکام، پاکستان کا دہشتگردوں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھنے کا اعلان
پاک بھارت جنگ کے دوران سات نئے طیارے گرائے گئے، ٹرمپ
صحیح سمت کیلیے مساوی تعاون ناگزیر ہے، شہباز شریف کا ریاض میں کانفرنس سے خطاب
وزیراعظم اور سعودی ولی عہد کی ملاقات، پاک سعودی اقتصادی تعاون کے نئے فریم ورک پر اتفاق
وزیراعظم آزاد کشمیر کو مستعفی ہونے کا پیغام، پیپلز پارٹی نے آج کی مہلت دے دی
سول اسپتال حیدرآباد میں جعلی چیکس کے ذریعے کروڑوں روپے نکالے جانے کا انکشاف
Advertisement
Next Article
Exit mobile version