Advertisement

پرائم منسٹر حاضر ہے

سٹیزن پورٹل

وزیراعظم سٹیزن پورٹل  کےذریعےموصول ہونےوالی درخواستیں 15 لاکھ سےتجاوز کرگئیں جن میں سے92% نمٹائی جاچکی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر وزیراعظم عمران خان نے اپنے پیغام میں کہا کہ سٹیزن پورٹل میں 15 ماہ میں 15 لاکھ سے زائد درخواستیں موصول ہوئیں، ان میں سے 92 فیصد شکایات کو حل کر دیا گیا۔

Advertisement

اپنے پیغام میں عمران خان نے مثالی کامیابی پرٹیم کوخراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں اس سے پہلے اسکی نظیر نایاب ہے  اور اس اقدام سے شہری حقیقت میں با اختیار ہوئے ہیں۔

 عمران خان نے اپنے پیغام میں یہ بھی کہا کہ سٹیزن پورٹل سے شہریوں اور حکومتی اداروں میں خلیج کم ہوئی ہے اور  عوام کوصحیح معنوں میں بااختیار بنانے کایہ عملی نمونہ ہے ۔

اپنی ٹویٹ میں وزیراعظم عمران خان نے عوام کو تسلی دیتے ہوئے ہیش ٹیگ میں لکھا کہ پرائم منسٹر حاضر ہے۔

یاد رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے پاکستان سٹیزن پورٹل کا آغاز گزشتہ سال 28 اکتوبر کو کیا تھا اور اس موقع پر وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ سرکاری اداروں میں سب سے زیادہ رشوت کی شکایات ہوتی ہیں، اب ہمیں کہیں بھی بیٹھ کر پتہ چل جائے گا کہ کہاں کیا ہو رہا ہے؟ کون سی وزارت کام کر رہی ہے۔

سٹیزن پورٹل کو سنجیدہ نہ لینے پر افسران کے خلاف کارروائی کا حکم

Advertisement

اس سے قبل وزیر اعظم عمران خان نے سٹیزن پورٹل پر شکایت سنجیدہ نہ لینے والے افسران کے طرز عمل پر اظہار برہمی کرتے ہوئے سخت نوٹس لے لیا ہے۔

وزیراعظم آفس کی جانب سے کہا گیا تھا کہ شہریوں کی شکایات گائیڈ لائن کے مطابق حل کیے بغیر بند کی جا رہی ہیں جبکہ شکایات کا حل افسران بالا کے بجائے ماتحت اہلکاروں کے سپرد کیا جا رہا تھا۔

وزیر اعظم آفس کا کہنا تھا کہ ان شکایات کے تدارک کے لیے وزیراعظم عمران خان کی جانب سے تمام وزارتوں، محکموں اور اداروں سے جائزہ رپورٹ طلب کی گئی ہے اور وزارتوں اور محکموں میں 5 رکنی کمیٹی بنانے کا فیصلہ کیا گیا تھا

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پاک بھارت جنگ کے دوران سات نئے طیارے گرائے گئے، ٹرمپ
صحیح سمت کیلیے مساوی تعاون ناگزیر ہے، شہباز شریف کا ریاض میں کانفرنس سے خطاب
وزیراعظم اور سعودی ولی عہد کی ملاقات، پاک سعودی اقتصادی تعاون کے نئے فریم ورک پر اتفاق
وزیراعظم آزاد کشمیر کو مستعفی ہونے کا پیغام، پیپلز پارٹی نے آج کی مہلت دے دی
سول اسپتال حیدرآباد میں جعلی چیکس کے ذریعے کروڑوں روپے نکالے جانے کا انکشاف
 لاہور: شہری سے 17 لاکھ کی 4 وارداتوں میں ملوث سب انسپکٹر گرفتار
Advertisement
Next Article
Exit mobile version