Advertisement

پیپلزپارٹی کے بانی رکن ڈاکٹر مبشرحسن انتقال کرگئے

ڈاکٹر مبشرحسن

پاکستان پیپلزپارٹی کے بانی رکن  ڈاکٹرمبشرحسن  لاہور میں انتقال کرگئے۔

ڈاکٹر مبشر حسن کے خاندانی ذرائع کے مطابق  ان کی میت   مین  بلیوارڈ گلبرگ میں ان کے گھر پہنچا دی گئی  ہے۔ ان کی نماز جنازہ چار بجے ان کے گھر پر  ہی ادا کی جائے گی۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماؤں نے ڈاکٹر مبشر حسن کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

قمر زمان کائرہ نے کہا کہ  ڈاکٹر مبشرحسن  ہمیشہ پسے ہوئے طبقات کی آواز بنے، ان کی عوامی خدمات ہمیشہ یادرکھی جائیں گی۔

Advertisement

چودھری منظوراحمد نے کہا کہ  ڈاکٹر مبشر حسن ،ذولفقار علی بھٹوکے سچے کامریڈ تھے۔

واضح رہے کہ ڈاکٹر مبشر حسن نے پاکستان پیپلز پارٹی کی بنیاد رکھی تھی اور ذوالفقار علی بھٹو کی حکومت میں وزیر خزانہ بھی رہ چکے تھے۔

ان کے انتقال کی خبر پر لوگوں کی  تعزیت کے لیے ان کے گھر آمد   شروع ہوگئی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پشاورمیں پولیس موبائل پر حملہ ،دھماکے میں 4 اہلکار زخمی
بارشوں کے باعث دریاؤں کے بہاؤ میں اضافے کا الرٹ جاری
اقتصادی جائزہ مذاکرات ، بعض اہم اہداف تاحال نامکمل ، آئی ایم ایف مشن نے وضاحت طلب کر لی
ایک ہفتے میں اسٹیٹ بینک کے ذخائر میں 2.10 کروڑ ڈالر کا اضافہ
آزاد کشمیر مذاکراتی کمیٹی کا قیام خوش آئند قرار، وزیراعظم کا اقدام جمہوری سوچ اور عوام دوستی کامظہر
دورہ چین میں جس شہرگیا بے پناہ محبت ملی ، صدرمملکت
Advertisement
Next Article
Exit mobile version