وفاقی کابینہ کے تمام ارکان کورونا سے پاک قرار

وفاقی کابینہ کے تمام ارکان کو کورونا وائرس سے پاک قرار دے دیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت ہونے والے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں شرکت کے لیے آنے والے ارکان کی اسکیننگ کی گئی۔
وزارت صحت نے احتیاطی تدابیر کے تحت اجلاس میں شرکت سے قبل تمام ارکان بشمول سیکریٹریز اور سینئر حکام کے ٹیسٹ کیے۔
وزارت صحت حکام نے ابتدائی ٹیسٹ میں تمام شرکاء کو کلیئر قرار دیتے ہوئے کہا کہ کوئی شخص میں بھی کورونا وائرس سے متاثر نہیں تھا۔
وفاقی کابینہ میں آگاہی کے لیے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی اجلاس میں ماسک پہن کر شریک ہوئے۔
دوسری جانب چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے بھی کورونا وائرس سے بچاؤ کی آگاہی کے لیے ماسک پہنا اور اجلاس میں شریک ہوئے۔
صادق سنجرانی نے ماسک پہن کر ایوان کی کارروائی چلائی اور سینیٹرز کو مہلک وائرس سے بچنے کے لیے حفاظتی تدابیر اختیار کرنے کا پیغام دیا۔
خیال رہے کہ پاکستان میں کرونا وائرس کے پانچویں کیس کی تصدیق ہو گئی ہے، وزیر اعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر ظفر مرزا کا کہنا تھا کہ مریض کا تعلق وفاق کے زیر انتظام علاقے گلگت سے ہے، مریض کا علاج معالجہ جاری ہے اور اس کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ کرونا وائرس کی پانچویں شکار ایک خاتون ہے جو ایران سے لوٹی تھیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News