Advertisement

اس وقت پوری امت مشکل سے دوچار ہے، سراج الحق  

دوچار

امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق  نے کہا ہے کہ اس وقت عالم اسلام کی کیفیت یہ ہے کہ پوری امت مشکل سے دوچار ہے۔

تفصیلات کے مطابق امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق  نے  پی سی ہوٹل میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جماعت اسلامی ایک نظریہ ہے اس کو ختم نہیں کیا جاسکتا، ملک میں اور بین الااقوامی سطح پر خواتین کے حقوق کے کئے کاوشیں کی جا رہی ہیں۔

امیر جماعت اسلامی سینیٹر نے کہا کہ فلسطین کی مائیں بیٹیاں ایک مشکل سے گزر رہی ہیں، انکے بچے شہید ہورے ہیں وہ بھائیو ں کے لاشے اٹھا کر بھی مایوس نہیں ہوئی اور آنکی جدوجہد نے عالم اسلام کو ایک حوصلہ دیا ہے۔

 سراج الحق نے یہ بھی کہا کہ فلسطینی بیٹیاں حوصلے سے مقابلہ کر رہی ہیں، انکی جدوجہد نے یہودی سازشوں کو بے نقاب کیا ہے جبکہ کشمیری خواتین کی اجتماعی عصمت دری ہو رہی ہے، پوری کشمیری قیادت پابند سلاسل ہے، ان ماوں بیٹیوں کے لئے سلام کا تحفہ ہے جنہوں نے انڈین ارمی کو بے بس کیا۔

حکمرانوں کو ہوشیار اور محتاط رہنا ہوگا، سراج الحق

Advertisement

   امیر جماعت اسلامی سینیٹر کا کہنا تھا کہ کشمیری خواتین کو سلام کرتے ہیں،کشمیری قوم آج اگر ناقابل تسخیر قوت ہے تواس میں کشمیری ماوں بہنوں کا کردار ہے جبکہ افغان خواتین کو  بھی سلام پیش کرتے ہیں جنہوں نے دنیا کی سب سے بڑی طاقت امریکہ کو شکست سے دوچار کیا۔

سراج الحق کا یہ بھی کہنا تھا کہ افغانستان کی گلیاں امریکیوں کا قبرستان بن گئے، انشا اللہ بھارتی فوج بھی سرینگر کی گلیوں میں ناکام ہوگی، مسلمانوں کی فتح کا وعدہ اللہ کا ہے۔

اپنے بیان میں امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے افغان امن معاہدہ کا خیر مقدم کرتے ہوئے مزید کہا کہ مذاکرات اور بات چیت سے ہی تمام مسائل کا حل ممکن ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
کراچی، جماعت اسلامی کا یکجہتی غزہ مارچ، فلسطین سے وفاداری کا بھرپور اظہار
کوئٹہ اور گردونواح میں زلزلے سے زمین لرز اٹھی، شہریوں میں خوف و ہراس
معاشی مستقبل روشن ہے، آنے والا دور صرف ہمارا ہوگا، گورنر سندھ
بلومبرگ نے پاکستان کو دنیا کی دوسری ابھرتی ہوئی معیشت قراردیدیا
آئی ایم ایف نے پاکستان سے ٹیکس استثنیٰ سے متعلق تفیصلات طلب کرلیں
جلالپورپیروالا: سیلابی پانی میں ڈوبنے سے مزید دو افراد جاں بحق، فضاء سوگوار
Next Article
Exit mobile version