Advertisement

 پاک فوج کے ساتھ مل کر ہندوستانی عزائم ناکام بنائیں گے، راجہ فاروق حیدر

وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر خان نے کہا ہے کہ پاک فوج کے ساتھ ملکر آزادکشمیر کے عوام ہندوستانی عزائم ناکام بنائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر خان نے ضلع پونچھ آزادکشمیر لائن آف کنٹرول کے نزدیکی علاقےچمبہ گلی میں جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج کا مقابلہ بزدل ہندوستانی فوج نہیں کرسکتی کیونکہ لوگ اس کے ساتھ نہیں۔

راجہ فاروق حیدر خان  نے کہا کہ آج مقبوضہ کشمیر میں ہماری بہنوں کی آبرو خطرے میں ہے وہ ہماری طرف دیکھ رہی ہیں جبکہ لائن آف کنٹرول پر ہندوستانی فوج کی فائرنگ سے معصوم بچے عورتیں بزرگ سب نشانہ بنے۔

 اپنے بیان میں وزیراعظم آزادکشمیر نے یہ بھی کہا کہ پاکستان کی سرحدوں میں انشاءاللہ اضافہ ہونا ہے کشمیر نے اس کا حصہ بننا ہے۔

 راجہ فاروق حیدر خان کا کہنا تھا کہ دہلی میں جو مسلمانوں کے ساتھ ہوا وہ مقبوضہ کشمیر کا تسلسل تھا، مقبوضہ کشمیر میں لوگوں نے اپنی عمریں جیل میں گزار دیں جبکہ  دہلی میں جو کچھ ہوا اس کے بعددنیا نے ہندوستان کا اصل چہرہ دیکھ لیا ہے۔

Advertisement

ڈی آئی خان، سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 2 دہشتگرد ہلاک، کرنل مجیب الرحمان شہید

وزیراعظم آزادکشمیر کا یہ بھی کہنا تھا کہ آزادکشمیر کے لوگ پیدائشی فوجی ہیں ہندوستان نے جارحیت کی تو اسے وہ سبق سکھائیں گے کہ یاد رکھے گا۔

 وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر خان کا مزید کہنا تھا کہ آزادکشمیر اور مقبوضہ کشمیر کے عوام پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں اور لائن آف کنٹرول پر بسنے والے نا ڈرتے ہیں نا ہی پیچھے ہٹیں گے ان کی دہلیز پر تمام سہولیات فراہم کرینگے۔

یاد رہے اس سے قبل سیکیورٹی فورسز نے ڈیرہ اسماعیل خان میں بڑی کارروائی کرتے ہوئے 2 انتہائی مطلوب دہشتگرد ہلاک کر دیئےجبکہ فائرنگ کے تبادلے میں کرنل مجیب الرحمان شہید ہوگئے تھے ۔

آپریشن کے دوران دو مطلوب دہشت گرد بھی مارے گئے،کارروائی کے دوران بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ باردو برآمد کرلیا گیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سعودی عرب نے ابراہم اکارڈ میں شامل ہونے پر رضامندی ظاہر کردی، ٹرمپ کا دعویٰ
دوحہ مذاکرات : افغان طالبان کی درخواست پر عارضی جنگ بندی میں توسیع
انتشار نہیں امن و استحکام، عوام نے فیصلہ سنا دیا، شرپسندوں کی ہڑتال مکمل ناکام
پاکستان حق دفاع محفوظ رکھتا ہے،اس کیلئے کسی کی اجازت کی ضرورت نہیں ، ترجمان دفتر خارجہ
وزیراعظم کی زیرصدارت اہم اجلاس؛ غیر قانونی افغان پناہ گزینوں کو فوری واپس بھیجنے کا فیصلہ
اسلام آباد،راولپنڈی، پشاور سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے
Advertisement
Next Article
Exit mobile version