Advertisement

برطانیہ کا ہم جنس پرست پاکستانی بہنوں کو پناہ دینے سے انکار

برطانیہ کا ہم جنس پرست پاکستانی بہنوں کو پناہ دینے سے انکار

برطانیہ کی عدالت نے پاکستانی ہم جنس پرست بہنوں کو پناہ دینے سے انکار کر دیا، دونوں بہنوں کو پاکستان ڈی پورٹ کرنے سے قبل آخری موقع دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق برطانیہ کے شہر سٹاک پورٹ میں مقیم 52 سالہ ثمینہ اور 48 سالہ نازیہ اقبال ہم جنس پرست ہیں اور انہوں نے برطانیہ میں پناہ کی درخواست دے رکھی ہے۔

برطانوی عدالت نے دونوں بہنوں کی درخواست کو مسترد کر دیا جس کے بعد انہیں پاکستان ڈی پورٹ کرنے کا عمل شروع ہوا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ہوم ڈیپارٹمنٹ نے دونوں بہنوں کو پاکستان بھیجنے کے فیصلے پر عملدرآمد روک دیا ہے۔

نازیہ اور ثمینہ کا کہنا ہے کہ انہیں برطانیہ میں بھی پاکستان سے دھمکیاں ملتی رہتی ہیں اور اگر انہیں پاکستان بھیج دیا گیا تو ان کی جان کو شدید خطرہ لاحق ہوگا۔

Advertisement

واضح رہے کہ دنوں بہنوں کا تعلق پاکستان کے صوبہ پنجاب کے ضلع ساہیوال سے ہے۔ بہنوں کا کہنا ہے کہ 20 سال قبل انہیں احساس ہوا کہ ان کے جنسی رحجانات دوسروں سے مختلف ہیں۔ والدین کی وفات کے بعد انہیں دھمکیاں ملنا شروع ہوئیں اور وہ ملک چھوڑ کر برطانیہ آ گئیں۔

دونوں بہنوں کو پناہ نہ دینے کے حوالے سے برطانوی حکام نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ پاکستان میں ہم جنس پرستی غیر قانونی ہونے کے باوجود ہم جنس پرستوں کے گروہ موجود ہیں اور وہ وہاں محفوظ بھی ہیں، اس لیے ان بہنوں کی پناہ کی درخواست مسترد کی گئی ہے۔

خیال رہے کہ برطانوی ہوم آفس کی ایک حالیہ رپورٹ کے مطابق 2016 سے 2019 تک 2000 سے زائد پاکستانیوں نے ہم جنس پرست ہونے کی درخواستیں جمع کرائی ہیں۔

ہوم آفس کی رپورٹ کے مطابق درخواست جمع کرانے والوں میں گے، لیزبین، بائے سیکشوئل اور جنس تبدیل کرانے والے مرد و خواتین شامل ہیں۔ پناہ کی ان درخواستوں میں حکومت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ انہیں برطانیہ میں رہنے کا حق دیا جائے۔

مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News

Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پاکستان میں پہلی بار گوگل اے آئی پلس پلان متعارف
سابق سینیٹر مشتاق محفوظ، تمام شہریوں کی واپسی کا عمل جلد مکمل ہوجائے گا، دفتر خارجہ
وزیراعظم کا ملائشیا کے سرکاری دورے سے متعلق اہم بیان
شہر قائد میں سمندری ہوائیں تاحال معطل، موسم گرم رہنے کا امکان
مشکل حالات کے باوجود علم کی شمع جلانے والے اساتذہ قوم کا سرمایہ ہیں، صدر و وزیراعظم
بھارت نے پھر کوئی حماقت کی تو جواب نیا ، تیز، فیصلہ کن اور تباہ کن ہوگا، افواج پاکستان
Advertisement
Next Article
Exit mobile version