Advertisement

وباء کے پھیلاو کو روکنے کے لئے عوام کو احتیاطی تدابیر پر عمل کی ضرورت ہے،صدر مملکت

ہیلتھ پروفیشنلز

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ وباء کے پھیلاو کو روکنے کے لئے عوام کو احتیاطی تدابیر پر عمل کی ضرورت ہے۔

تفصیلات کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی زیر صدارت ویڈیو کانفرنس کے ذریعہ ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، مشاورتی اجلاس میں صدر مملکت کے کورونا وباء کے تناظر میں ابھرتی صورتحال پر علماء کو اعتماد میں لیا۔

اس موقع پرصدر مملکت  نے عوام میں شعور و آگہی بیدار کرنے میں ان سے تعاون کی درخواست کی جس پر علمایے کرام نے صدر مملکت کو اپنی بھرپور حمایت کا یقین دلایا۔

اجلاس میں صدر مملکت نے علماے کرام کے درمیان اتحاد و اتفاق کو سراہا جبکہ صدر مملکت نے گذشتہ روز کراچی میں علماء کرام کی جانب سے اتفاق رایے سے کورونا کے خلاف احتیاطی تدابیر کا فتوی دینے کو بھی سراہا۔

صدر مملکت نے علماء سے عوام کو گھروں میں ٹہرنے, گھروں میں عبادت کرنے کے حوالے سے نصیحت کرنے ہر زور دیا اور کہا کہ اس سے وباء کے پھیلاو کو روکنے میں مدد ملے گی۔

Advertisement

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی  نے مزید کہا کہ وباء کے پھیلاو کو روکنے کے لئے عوام کو احتیاطی تدابیر پر عمل کی ضرورت ہے جبکہ موجودہ صورتحال سے نمٹنے کا واحد حل ایک دوسرے سے مناسب فاصلہ رکھنا اور اسلامی تعلیمات پر عملدرآمد  ہے۔

اس موقع پر علماے کرام کا کہنا تھا کہ وہ مذہبی اجتماعات کی معطلی,  امتحانات اور دستار بندی تقریبات کے التواء, اور 30 لاکھ مدرسہ طلباء کی چھٹیوں سمیت متعدد اقدامات کر چکےہیں۔

علماے کرام نے عوام کو نصیحت کی کہ وہ بارگاہ الہی میں واپس لوٹیں اور اللہ سے اس بحران کے خاتمے کی دعا کریں جبکہ انہوں نے غرباء کی امداد کے. لیے حکومتی کوشیشوں کی تعریف بھی کی ۔

 علماے کرام نے اس وبا کے خاتمے کے حوالے سے ڈاکٹروں اور نرسوں کے اس وبا کے خلاف فرنٹ لاین جدوجہد پر خراج تحسین پیش کیا جس پر صدر مملکت نے حکومتی ہالیسیون کی حمایت پر علمایے کرام کا شکریہ ادا کیا۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی زیر صدارت ویڈیو کانفرنس کے ذریعہ اہم اجلاس میں تمام گورنرز اور مختلف مکاتیب فکر کے علماء نے شرکت کی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سپریم کورٹ کیفے ٹیریا میں گیس دھماکہ، 12 افراد زخمی
قلات میں سیکورٹی فورسز کا آپریشن، 4 بھارتی اسپانسرڈ دہشت گرد جہنم واصل
گارڈن میں ڈمپر واقعہ؛ لیاقت محسود کے مسلح گارڈ کی مشتعل عوام پر فائرنگ، مقدمہ درج
پاک بحریہ جنوبی ایشیا کی سب سے بڑی سب میرین فورس بننے کی راہ پر گامزن
تجارت اور معیشت کے استحکام کے لیے دوست ممالک کا تعاون حاصل ہے، وفاقی وزیر خزانہ
رامسوامی میں ڈمپر گردی؛ موٹرسائیکل سوار جاں بحق، گورنر سندھ کا نوٹس
Advertisement
Next Article
Exit mobile version