Advertisement

حکومت کا خواتین کو اسمارٹ فون دینے کا اعلان

Dr Sania Nishtar

وفاقی حکومت کی جانب سے خواتین کو کفالت پروگرام کے ذریعے اسمارٹ فون دینے کا اعلان کردیا گیا ہے۔

معاون خصوصی ثانیہ نشتر نے ایک موقع پر بتایا کہ حکومت کی جانب سے کفالت پروگرام کے تحت خواتین کو آن لائن معاونت دی جارہی ہے جس کے تحت خواتین کو اسمارٹ فون بھی دیئے جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی ڈآکٹر ثانیہ نشتر نے گرلز ایجوکیشن پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا حکومت خواتین کی سماجی ترقی کے ٹھوس اقدامات کر رہی ہے، صحت کے شعبہ میں بھی فاصلہ زیادہ ہے۔

ثانیہ نشتر کا کہنا تھا کہ حکومت نے پالیسی میکنگ کے لیے اعداد و شمار جمع کرنے کا پہلا کام کیا، احساس پروگرام میں خواتین کے لیے 50فیصد کوٹہ رکھا گیا ہے جس کے تحت 50 فیصد اسکالرشپ خواتین کو دی جائیں گی۔

معاون خصوصی نے کہا کہ وسیلہ تعلیم کےتحت پرائمری تعلیم میں خواتین کو برابر کا حصہ دیا ہے جبکہ کفالت پروگرام کے تحت خواتین کو آن لائن معاونت دی جا رہی ہےاور اب خواتین کو اسمارٹ فون بھی دیئے جائیں گے۔

Advertisement

ان کا کہنا تھا کہ خواتین سےجبری مشقت پر سندھ اور پنجاب کے ساتھ قانون سازی کررہے ہیں اور خاندانی منصوبہ بندی کے لیے ٹاسک فورس بنائی ہے، پاکستان میں ایک خاتون کے دس دس بچے ہوتے ہیں ، بچوں میں اضافہ معیشت اور خود خواتین کے لیے نقصان دہ ہے۔

ثانیہ نشتر نے مزید کہا کہ احساس پروگرام کےتحت نجی شعبےکوبھی ساتھ ملا رہے ہیں، پروگرام پر کورونا کا معاملہ ختم ہوتے ہی کام شروع کر دیا جائے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سہیل آفریدی خیبر پختونخوا کے نئے وزیراعلیٰ منتخب، 90 ووٹ حاصل کیے
پاکستان کی بحری تاریخ میں نیا سنگِ میل؛ سب سے بڑا کنٹینر بردار جہاز کراچی پہنچ گیا
جسٹس (ر) محمد جنید غفار کمپٹیشن اپیلٹ ٹربیونل کے چیئرمین تعینات
ایکسرسائز کیمبرین پیٹرول 2025 میں پاک فوج کی بڑی کامیابی؛ گولڈ میڈل اپنے نام کرلیا
غزہ جنگ بندی؛ ٹرمپ اور سیسی کی دعوت پر وزیراعظم شرم الشیخ پہنچ گئے
گورنر خیبرپختونخوا نے علی امین گنڈاپور کا استعفیٰ مسترد کردیا، 15 اکتوبر کو طلب
Advertisement
Next Article
Exit mobile version