وزیراعلیٰ سندھ کا صوبے کے تمام اخراجات کنٹرول کرنے کا فیصلہ

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی جانب سے صوبے بھر کے تمام اخراجات کنٹرول کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے جس کے مطابق تنخواہوں اور پینشن کے علاوہ تمام ادائیگیاں روکنے کی ہدایت کردی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کے باعث ہنگامی صورتحال میں بڑا فیصلہ کرلیا اور اس حوالے سے متعلقہ محکمے کو ہدایت کردی ہے۔
مراد علی شاہ نے سندھ لاک ڈاؤن جیسے بڑے فیصلے کے بعد صوبے کے تمام اخراجات کنٹرول کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
انہوں نے تنخواہ اور پنشن کی علاوہ تمام ادائیگیاں روکنے کی ہدایت کی ہے۔
AdvertisementGovt of Sindh Pensioners can collect pensions from banks 25th march onwards, to avoid crowding on 1st April. Secrerary Finance GoS pic.twitter.com/4KPqel9tiz
— GOS-COVID19 (@19sindh) March 23, 2020
ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق مراد علی شاہ نے کورونا سے درپیش صورتحال میں ریٹائرڈ ملازمین کو جلد پنشن دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
ترجمان کے مطابق وزیراعلیٰ نے محکمہ فنانس کو 25 مارچ سے پنشن دینے کی ہدایت کی ہے۔
صوبائی وزیر تعلیم سعید غنی نے کہا کہ سندھ حکومت نے موجودہ صورتحال میں لوگوں کو گھروں تک راشن پہنچانے کا منصوبہ بنایا تھا، اب فیصلہ ہوا ہے کہ موجودہ صورتحال میں ضرورت مندوں کو نقد رقم منتقل کی جائے گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ سندھ حکومت آج ایک نمبر جاری کرے گی، ضرورت مند افراد اس نمبر پر رابطہ کریں، ایک فیملی سے ایک فرد کو رجسٹر کرانا ہوگا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News