کراچی ائیرپورٹ: کرونٹائن کی سہولت فراہم کرنے کے اقدامات

کراچی ائیرپورٹ کے احاطے میں کرونٹائن کی سہولت فراہم کرنے کے لئے وفاقی حکومت کی جانب سے اقدامات کئے جارہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق عالمی ادارہ صحت کی ہدایت پر کراچی ائیرپورٹ پر وفاقی حکومت کی جانب سے قرنطیینہ کا خصوصی وارڈ قائم کردیا گیا ہے۔
سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے ایپرن ایریا کے قریب خصوصی آئسولیشن وارڈ تشکیل دے دیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق کراچی ائیرپورٹ پر کرونٹائن میں ہنگامی صورتحال کی صورت میں آئیسولیشن وارڈ کی بھی سہولت موجود ہوگی کیونکہ بیرون ممالک سے آنے والے مسافروں کے لئے کورنٹائن کی سہولت کسی ہنگامی صورتحال کے لئے ضروری ہوتی ہے۔
عالمی ادارہ صحت کی ٹیم کاکراچی ائیرپورٹ کادورہ، انتظامات کاجائزہ
ائرپورٹ پر مسافروں کی اسکریننگ کے عمل کو مزید موثر بنا نے کے لئے سختی سے عملدرآمد کیا جارہا ہے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے پاکستان میں نمائندے ڈاکٹر پالیتھا ماہی پالا نے جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ کراچی کا دورہ کیا اور وہاں پر بیرون ملک سے آنے والے مسافروں کی اسکریننگ کے انتظامات کاجائزہ لیا۔
اپنے دورے کے دوران ڈاکٹر پالیتھا ماہی پالا نے وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی جانب سے لگائے گئے اسکریننگ کیمپس کا دورہ کیا اور مسافروں کی اسکریننگ کے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹرپالیتھا کا کہنا تھا کہ وہ کراچی انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر بیرون ملک سے آنے والے مسافروں کی اسکریننگ کے انتظامات سے مطمئن ہیں اور انہوں نے اسکریننگ کرنے والے عملے کو ان کی کاوشوں پر سراہا ہے۔
انہوں نے وفاقی و صوبائی حکومتوں کی جانب سے لگائے گئے اسکریننگ کیمپس کے ساتھ ساتھ سندھ حکومت کی جانب سے عارضی طور پر بنائے جانے والے آئسولیشن رومز کا بھی معائنہ کیا۔
ڈاکٹر پالیتھا ماہی پالا آج کراچی میں چند بڑے اسپتالوں کے آئسولیشن وارڈز اور دیگر سہولیات کا جائزہ لیں گے جب کہ وہ صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر عذرا پیچوہو سمیت دیگر حکام سے ملاقاتیں کریں گے اور کرونا وائرس کی وبا سے نمٹنے کے حوالے سے کیے جانے والے اقدامات کا جائزہ لیں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News