Advertisement

مودی کا ہندوتوا نظریہ دیگراقلیتوں کوبھی نشانہ بنائےگا ، وزیراعظم

مودی

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ بھارت میں مسلمان نشانےپرہیں، مودی کا ہندوتوانظریہ دیگر اقلیتوں کو بھی نشانہ بنائے گا ۔

تفصیلات کے مطابق  وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ بھارت میں بسنے والےمسلمان اور کشمیر  نشانے پرہیں جبکہ  اقلیتوں کےخلاف عدم برداشت،ٹارگٹ کےواقعات میں اضافہ ہورہا ہے۔

Advertisement

اپنے پیغام میں وزیراعظم نے کہا کہ مودی کاموجودہ ٹارگٹ کشمیری اوربھارت میں مقیم مسلمان ہیں ،عالمی برادری کو مسلسل متنبہ کررہا ہوں کہ اور اگر یہی صورت حال رہی تو تمام اقلیتیں ایک دن مودی کے ہندو بالادستی کے نسل پرست نظریے کی بھینٹ چڑھیں گی۔

 وزیراعظم نے  یہ بھی کہا کہ ، جو بھی فاشسٹ نظریے سے متفق نہ ہونے کی ہمت کرے گا تشدد کانشانہ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ عدم برداشت کا نظریہ دوسری اقلیتوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لےگا۔

Advertisement

وزیراعظم عمران خان نے مزید کہا کہ اگرنسلی بالادستی کےاس ایجنڈےکی پیش قدمی نہ روکی گئی تو دلتوں سمیت بھارت میں مقیم تمام گروہ اسکی زد میں آئیں گے۔

واضح رہے اس سے قبل وزیراعظم عمران خان  نے  جماعت پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کی سوشل میڈیا ٹیم سے ملاقات کی تھی۔

عوام کو دو ماہ میں اچھی اچھی خوشخبریاں ملیں گی، وزیر اعظم

ذرائع کا کہنا تھا کہ ملاقات میں وزیر اعظم عمران خان  نے عوام کو مزید ریلیف فراہم کرنے کا عندیہ بھی دیا۔

سوشل میڈیا ٹیم  نے وزیر اعظم سے سوال کیا تھا کہ کیا آپ کبھی اپنا موبائل فون بھی دیکھتے ہیں جس پر وزیر اعظم نے کہا کہ جی ! صبح اٹھ کر موبائل ضرور دیکھتا ہوں ، موبائل فون دیکھ کر ہی اندازہ ہوتا ہےکہ کس بحران سے نمٹنا ہے ۔

Advertisement

عمران خان نے کا کہنا تھا کہ ‏میں حکومت میں آکر بھی ہمہ وقت بحران سے نمٹنے کے لیے تیار رہتا ہوں ۔‏آٹے  اور چینی بحران کے حوالے سے تحقیقاتی رپورٹ پبلک ضرور کریں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فرضی طیارہ حادثہ کی ہنگامی مشق کل ہو گی
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
Advertisement
Next Article
Exit mobile version