Advertisement

پاکستان میں کورونا وائرس میں مزید 3 افراد جاں بحق ، تعداد 26 ہوگئی

کورونا

پاکستان میں کورونا وائرس میں مزید 3 افراد جان کی بازی ہار گئے ، جس کے بعد اموات کی تعداد 26 ہوگئی جبکہ متاثرہ مریضوں کی تعداد 1977 ہوگئی ہے۔
تفصیلات کے لاہور پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید 3 افراد کے جاں بحق ہونے جن میں میں سے دو ہلاکت سندھ جبکہ ایک خیبر پختونخوا میں ہوئی ہے۔
صوبہ سندھ کی وزیر صحت ڈاکٹر عذرا پیچوہو نے کراچی میں مہلک وائرس سے مزید 2 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ کراچی میں 74 اور 70 سالہ شہری کورونا وائرس کے باعث انتقال کرگئے ہیں۔
ڈاکٹر عذرا پیچوہو نے یہ بھی کہا کہ 74 سالہ شہری دمے اور شوگر کا مریض تھا جس کا 26 مارچ کو ٹیسٹ کیا گیا تھا جو مثبت آیا تھا اور آج دوران علاج وہ چل بسا جبکہ جاں بحق ہونے والا کراچی کا 70 سالہ رہائشی بھی مختلف بیماریوں میں مبتلا تھا جس میں انتقال کے بعد ٹیسٹ رپورٹ میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی تھی۔
صوبہ سندھ کی وزیر صحت ڈاکٹر عذرا پیچوہو نے مزید کہا کہ آج ہونے والی ہلاکتوں کے بعد سندھ میں مہلک وائرس سے جاں بحق افراد کی تعداد 8 ہوگئی ہے اور اب تک صوبے میں ہونے والی تمام ہلاکتیں کراچی میں ہوئی ہیں۔

Advertisement
دوسری جانب خیبرپختونخوا حکومت کے فوکل پرسن نے بھی صوبے میں ایک شخص کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ اس ہلاکت کے بعد مہلک وائرس خیبرپختونخوا میں اب تک 6 زندگیاں نگل چکا ہے
یاد رہے کہ پاکستان میں اب تک کورونا وائرس سے ہونے والی ہلاکتو ں میں سے پنجاب میں 9 ہلاکتیں ہوچکی ہیں جبکہ سندھ میں 8 ، گلگت بلتستان میں 2 ، بلوچستان میں 1 شخص اور خیبرپختونخوا میں 6 افراد وائرس سے جاں بحق ہوچکے ہیں۔
Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
دہشت گردوں کو کوئی رعایت نہیں، ہتھیار ڈالیں یا انجام بھگتیں، سرفراز بگٹی
حکومت نے گزشتہ دو ماہ کے دوران کتنا قرض لیا؟ اقتصادی امور ڈویژن کی رپورٹ جاری
کراچی میں خواتین کیلئے پنک ای وی اسکوٹی سروس کا آغاز
سپریم کورٹ: منشیات اسمگلنگ کے ملزم کی قومیت کاکڑ ہونے پر ججز کے دلچسپ ریمارکس
وزیراعظم کی بل گیٹس سے ملاقات، مشترکہ تعاون کو جاری رکھنے کے عزم کا اظہار
پاکستان کا خلائی میدان میں ایک اور انقلابی قدم، جدید سیٹلائٹ خلا میں بھیجنے کی تیاری مکمل
Advertisement
Next Article
Exit mobile version