Advertisement

کورونا وائرس کی روک تھام کا مشن، پیمرا کی تمام نیوز چینلز کو ایڈوائزری جاری

نیوز چینلز

کورونا وائرس سے حفاظت کے لئے حکومت کی طرف سے جاری احکامات کی پابندی کرتے ہوئے پیمرا کی جانب سے بھی نجی ٹی وی پروگرامز، نیوز چینلز کے لئے ایڈوائزری جاری کردی گئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پیمرا کی جاری کردہ ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ کچھ نیوز چینلز مارننگ شوز، کامیڈی شوز میں شہریوں کو بلا رہے ہیں، ایسے شوز نیوز چینلز ورکرز اور شہریوں کے لیے خطرہ ک باعث ہیں۔

انڈوائزری کے مطابق نیوز چینلز، مارننگ شوز میں کم از کم ایک میٹر کا فاصلہ رکھا جائے اور تمام چینلز سماجی فاصلہ رکھنے اور شہریوں کے بنا پروگرام کا کلچر اپنائیں۔

پیمرا کی جانب سے کہا گیا ہے کہ شارٹ میسجز کے زریعے نیوز چینلز شہریوں کو آگاہی دیں اور تمام نیوز چینلز شہریوں کو گھروں میں رہنے کے لئے پروگرام اور ڈرامے چلائیں۔

ملک میں کوروناکےمزید کیسزسامنےآگئے، تعداد543 ہوگئی

Advertisement

شہریوں کو آگاہی دیں کہ وہ گھر بیٹھ کر اپنے پسندیدہ شوز، ڈرامے دیکھیں، کورونا سے متعلق رپورٹنگ میں ذمہ داری کا مظاہرہ کیا جائے اور شہریوں کو یقین دلائیں کہ تمام قومی ادارے ان کی سیفٹی کے لیے کام کررہے ہیں۔

خیال رہے ملک بھرمیں کوروناوائرس کےمریضوں میں مسلسل اضافہ ہوتا جارہا ہے، متاثرہ مریضوں کی تعداد 478 ہوگئی ہے ، پاکستان میں کروناوائرس سے اب تک تین افرادجاں بحق ہوچکے ،جاں بحق افراد کاتعلق کراچی،ہنگواورمردان سےہے جبکہ سندھ میں3،اسلام آبادمیں کوروناوائرس کے2مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔

کرونا وائرس کے سب سے زیادہ 259 کیسز سندھ میں رپورٹ ہوئے ، پنجاب میں 83، بلوچستان 81، کے پی میں 23،اسلام آباد میں 10 کیسز سامنے آئے جبکہ گلگت بلتستان میں21، آزاد کشمیر میں کروناوائرس کا ایک مریض زیر علاج ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
عراقی فضائیہ کے کمانڈر پاک فضائیہ کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کے معترف
مسلسل اضافے کے بعد سونے کی قیمت میں بڑی کمی ریکارڈ
جلالپورپیروالا: پرائیویٹ کشتی الٹنے سے ہلاکتوں کی تعداد 17 ہوگئی
کراچی: گلستان جوہر میں تین خواتین کا لرزہ خیز قتل، بچی سمیت تین افراد زخمی
آئی ایم ایف کیساتھ دوسرے اقتصادی جائزہ کیلئے شیڈول طے پا گیا
قائداعظم محمد علی جناحؒ کی 77ویں برسی پر مزارِ قائد پر تقریب، وزیراعلیٰ سندھ کی حاضری
Advertisement
Next Article
Exit mobile version