Advertisement

کورونا آوٹ بریک: سندھ میں ڈبل سواری پر بھی پابندی عائد

ڈبل سواری

کورونا وائرس کی پیش نظر سندھ حکومت کی جانب سے ایک اور اہم فیصلہ کرلیا گیا ہے جس کی بناء پر اب ڈبل سواری پر بھی پابندی عائد کردی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے جس میں واضھ طور پر بتایا گیا ہے کہ سندھ بھر میں دفعہ 144 کے تحت ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

سندھ حکومت کی جانب سے گزشتہ روز سے لاک ڈاؤن کا سلسلہ جاری ہے اور پولیس سمیت دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی طرف سے عوام کو گھروں میں رہنے کی تاکید کی جارہی ہے۔

Advertisement

عوام کی جانب سے لاک ڈاؤن کی مسلسل خلاف ورزی کے بعد سندھ حکومت نے موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر  بھی پابندی عائد کردی ہے۔

محکمہ داخلہ سندھ  نے پابندی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل پنجاب حکومت نے بھی لاک ڈاؤن کا فیصلہ کرتے ہوئے موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی تھی۔

یہ اہم فیصلہ صوبائی کابینہ کمیٹی کے اجلاس میں کیا گیا۔ اس بات کا اعلان وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے باضابطہ طور پر پریس کانفرنس میں کیا۔

اہم اعلان کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ آج انسداد کرونا کیلئے ایک اہم اجلاس ہوا جس میں اہم فیصلہ کیا گیا کہ 24 مارچ سے 6 اپریل تک صوبے بھر کے شاپنگ مالز، بازار، دکانیں، پارکس، ریسٹورینٹس اور ایسی عوامی اجتماعات والی تمام جگہیں بند ہونگی۔

ان کا کہنا تھا کہ عوام سے التماس ہے کہ وہ ان 14 روز میں پولیس، قانون نافذ کرنے والے تمام اداروں اور فوج کیساتھ تعاون کریں۔ 14 روز کیلئے سول اور فوجی ادارے احکامات پر عملدرآمد کے پابند ہونگے۔

Advertisement

وزیراعلیٰ پنجاب نے بتایا کہ صورتحال کے پیش نظر ڈبل سواری پر بھی پابندی ہوگی تاہم فیلمیاں اس فیصلے سے مستثنیٰ ہونگی۔

انہوں نے واضح کیا کہ لاک ڈاؤن کا مطلب کرفیو نہیں ہے۔ صوبے میں پہلے ہی دفعہ 144 نافذ ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سول اسپتال حیدرآباد میں جعلی چیکس کے ذریعے کروڑوں روپے نکالے جانے کا انکشاف
 لاہور: شہری سے 17 لاکھ کی 4 وارداتوں میں ملوث سب انسپکٹر گرفتار
ایس پی عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی، اعلیٰ سطح انکوائری کمیٹی متحرک
کراچی میں ای چالان کا آغاز، صرف 6 گھنٹوں میں سوا کروڑ روپے سے زائد کے چالان
بحیرہ عرب میں ڈپریشن کی تشکیل، کراچی میں تیز خشک ہواؤں کا امکان
آزاد کشمیر حکومت کی تبدیلی: مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس آج طلب
Advertisement
Next Article
Exit mobile version