Advertisement

شاہ محمود قریشی کا ایران پر سے پابندیاں ہٹانے کا مطالبہ

بیرون ملک

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ایران پہ لگائی گئیں امریکی  پابندیا ہٹانے کا مطالبہ کردیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر جاری  بیان میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا  پوری عالمی برادری اس وقت ایک غیر متوقع وبائی بیماری کا مقابلہ کر رہی ہے۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ قائدین کی حیثیت سے ہم پہ لازم ہے کہ اس چیلنج اور مشکل  وقت  میں ایک دوسرے سے ہمدردی کا اظہار کیا جائے۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ خطرے کے اس لمحے میں  ایران کے خلاف پابندیوں کو ختم کرنا ہوگا تاکہ وہ قیمتی انسانی جانوں کو بچانے کے لیے اپنے وسائل بروئے کار لاسکے۔

انہوں نے کورونا وائرس اور عالمی پابندیوں کے نتیجے  میں ایران میں شدید بحران پر دنیا کی توجہ مبزول کرائی۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ایران میں کورونا انفیکشن کی وجہ سے ہر دس منٹ کے بعد ایک شخص کی موت واقع ہو رہی ہے جبکہ ہر گھنٹے کے دوران پچاس لوگ اس وائرس کا شکار ہو رہے ہیں۔

شاہ محمود قریشی  نے مزید کہا کہ  عالمی رہنماؤں کو  اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گو تریس کے بیان کی روشنی میں  انسانیت کو بچانے کے لیے متحد ہوکر  فوری اور مربوط عالمی ردعمل دینا ہو گا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل وزیر اعظم عمران خان نے بھی  16مارچ کو امریکی خبررساں ادارے اے پی کو انٹرویو میں امریکہ سے ایران پر پابندیاں ختم  کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
افغانستان نے تمام احسانات فراموش کر کے جارحیت کی ، شاہد آفریدی
پیپلزپارٹی  نے وفاقی حکومت کو وعدوں پر عملدرآمد  کے لئے  ایک ماہ کی مہلت  دیدی
ملک کو معاشی دفاعی و سفارتی لحاظ سے مستحکم کر دیا ، وزیراعظم شہباز شریف
حکومت کی پیپلزپارٹی کو ایک بار پھر کابینہ میں شمولیت کی دعوت
شمالی وزیرستان؛ سیکیورٹی فورسز نے فتنہ الخوارج کا خود کش حملہ ناکام بنادیا، 4 دہشتگرد جہنم واصل
قیمت میں بڑی کمی کے بعد آج سونے کے بھاؤ کیا رہے؟
Advertisement
Next Article
Exit mobile version