حکومت کے خلاف اتحاد کے لئے طریقہ کار پر کام شروع کردیا ہے، رانا ثناءاللہ

مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثناءاللہ نے کہا ئے کہ اپوزیشن اور حکومت کے خلاف اتحادی سیاسی جماعتوں سے رابطے کا سلسلک شروع کردیا ہے، پی ٹی آئی کے لوگ ہمارے موقف کی حمایت کررہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق رانا ثنا آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں نیب کے روبرو ہیش ہوئے جہاں انہوں نے ایک سو اکیس صفحات ہر مشتمل اپنی آمدن اور اثاثہُ جات کے حوالے سے رہورٹ جمع کرائی۔
رانا ثنا کا کہنا تھا کہ جو میرے علم میں معلومات تھیں وہ نیب کو فراہم کردی ہیں۔
مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثناءاللہ نے کہا ئے کہ اپوزیشن اور حکومت کے خلاف اتحادی سیاسی جماعتوں سے رابطے کا سلسلک شروع کردیا ہے، پی ٹی آئی کے پچاس فیصد لوگ ہمارے موقف کی حمایت کررہے ہیں۔
سونے کی قیمت میں ہوشربا اضافہ
انہوں نے کہا کہ مریم نواز پارٹی پالیسی کے تحت خاموش ہیں جب وہ باہر نکلیں گی تو لوگوں کا ایک سمندر ساتھ ہوگا۔
اس موقع پر انہوں نے بتایا کہ کہ وہ اور ان کی جماعت عورت مارچ کے ساتھ ہیں لیکن ایک نعرہ قابل اعتراز ہے۔
انہوں نے کہا کہ میاں شہباز شریف وطن واپس آنے والے ہیں اس سے پہلے سینئر سیاستدانوں پر مشتمل ایک کمیٹی بنادی ہے جو حکومت کے اتحادیوں اور اپوزیشن کی دیگر جماعتوں سے رابطے کرے گی، پی ٹی آئے کے بھی پچاس سے زائد لوگ ہمارے موقف کے ساتھ ہیں۔
رانا ثنا کا کہنا تھا کہ نیب اپوزیشن جماعتوں کے رہنماؤں کو خلاف انکوائری کررہا ئے جبکہ حکومتی عہدیدار اس سے مبرراط نظر آتے ہیں جس سے یہ تاثر ملتا ہے کہ نیب کو شہزاد اکبر کنٹرول کررہا ہے۔
رانا ثنا ء نے کہا کہ انہیں بتایا گیا ہے کہ آسٹریلیا میں ان کی دو ارب کی جائیدادیں ہیں جس پر میں نے کہا کہ سامنے لائیں آدھی آدھی کرلیں گے اور اب نیب دوبارہ جب بھی بلائے گی ہیش ہوں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

