Advertisement

پاکستان جموں و کشمیر کی عوام کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑا ہو گا ، صدر مملکت

ہیلتھ پروفیشنلز

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ جموں و کشمیر کی عوام کو یقین دلاتے ہیں کہ پاکستان ان کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑا ہوگا اوران کے جائز حق خودارادیت کے لئے اخلاقی، سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا۔

تفصیلات کے مطابق یوم پاکستان پر بانی رہنمائوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے جموں و کشمیر کے عوام کے ساتھ غیر متزلزل حمایت کا اعلان کیا ہے جو کہ گزشتہ 7ماہ سے زائد عرصہ سے غیرانسانی لاک ڈائون اور مواصلاتی بندش کا شکار ہے۔

عارف علوی نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ آج ہم بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناح، شاعر مشرق علامہ محمد اقبال اور تحریک آزادی کے دیگر تمام عظیم قائدین کو خراج عقیدت پیش کر رہے ہیں جنہوں نے تخلیق پاکستان کی راہ ہموار کی۔

صدر مملکت نے کہا کہ 23مارچ ہماری قومی تاریخ کا اہم سنگ میل ہے کیونکہ آج کے دن 1940ء میں تاریخی قرارداد لاہور پاس کی گئی جس نے برصغیر کے مسلمانوں کو ایک عظیم مقصد کے لئے متحد کیا، برصغیر کے مسلمانوں نے متحد ہو کر علیحدہ وطن کے لئے غیرمتزلزل عزم ظاہر کیا جس میں وہ اپنے مذہب، روایات، اقدار اور ثقافت کے مطابق اپنی زندگی گزار سکیں۔

 ڈاکٹر عارف علوی نے  یہ بھی کہا کہ آئیں ہم اپنے ملک کو امن، ترقی اور استحکام کا گہوارہ بنانے کے لئے اپنے آباء و اجداد کے نقش قدم پر چل کر ان کی میراث اور ورثے کو جاری رکھنے کا عزم ظاہر کریں۔

Advertisement

صدر مملکت کا کہنا تھا کہ اس وقت دنیا کو کورونا وائرس کے شدید خطرے کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، بہت کم ہی دنیا بھر میں کسی آفت کا اتنا اثر پڑا ہو جتنا آج وہ دیکھ رہے ہیںجبکہ  اقوام مشکل  بھی وقت سے گزر رہی ہیں تاہم وہ صرف اتحاد سے اس کا سامنا کر رہے ہیں۔

پاکستان میں کوروناوائرس کے متاثرہ افراد کی تعداد لگ بھگ 900 ہوگئی

ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ ہم پاکستانیوں کو بھی اس وباء کے مقابلہ کے لئے متحد ہو کر کھڑے ہونے کی ضرورت ہے، یہ معاشرے کے تمام طبقات بشمول علمائے کرام، میڈیا اور سیاسی رہنمائوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ عوام کو اس وائرس سے بچائو کے لئے اقدامات سے متعلق آگاہ کرنے کے لئے اپنا بھرپور کردار ادا کرے۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے مزید  کہا کہ ڈاکٹر اور ہیلتھ ورکرز اس بحران کے خلاف پہلی دفاعی لائن ہیں اور قوم ان کی بے مثال اور بے لوث کوششوں پر سلام پیش کرتی ہے۔ انہوں نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی انتھک خدمات کی بھی تعریف کی اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ ہمیں ان چیلنجوں پر قابو پانے کی توفیق عطاء فرمائے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
کراچی: 3 دن میں چار کروڑ روپے سے زائد کے ای چالان کر دیے گئے
باجوڑ میں خوارج کی دراندازی کی کوشش ناکام؛ خارجی کمانڈر سمیت 4 دہشتگرد ہلاک
ای چالان کے نام پر ظلم! سندھ اسمبلی میں بھاری جرمانوں کے خلاف قرارداد جمع
این ایف سی ایوارڈ میں تبدیلی کی تیاریاں، قومی مالیاتی کمیشن کا اجلاس 18 نومبر کو طلب
سونے اور چاندی کے بھاؤ آج کیا رہے، قیمت میں ہوئی مزید کتنی کمی؟
کراچی: جناح اسپتال میں ینگ ڈاکٹرز کو تنخواہیں نہ ملنے پر احتجاج کی کال
Next Article
Exit mobile version