Advertisement

اسپیکر قومی اسمبلی کا غریب افراد کی مدد کے لیے لاکھوں روپے عطیہ کرنے کا اعلان

اسپیکر قومی اسمبلی کا غریب افراد کی مدد کے لیے لاکھوں روپے عطیہ کرنے کا اعلان

کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے غریب افراد کے راشن کے لیے اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے 50 لاکھ روپے عطیہ کرنے  کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے غریب افراد کے راشن کے لیے 50 لاکھ روپے عطیہ دینے کا اعلان کیا ہے۔

اسد قیصر نے کہا کہ ڈاکٹرز، نرسز، میڈیکل اسٹاف کو سلام پیش کرتا ہوں، صوبائی اور وفاقی حکومت عوام کے ساتھ کھڑی ہے، آئندہ ہفتے ڈاکٹرز کے لیے اسپتال میں سامان پورا ہوجائے گا۔

اسپیکر قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ  سیاسی جماعتیں ملک کی خاطر مل کر کام کریں، فلاحی تنظیمیں جو کام کررہی ہیں ان کا مشکور ہوں۔

انہوں نے کہا کہ صوابی کے اسپتالوں میں پیرا میڈیکس اسٹاف میں حفاظتی سامان تقسیم کیا گیا ہے، اسد قیصر نے انتظامیہ کو ہدایت کی کہ ذخیرہ اندوزی کرنے والوں کو عبرت کا نشان بنایا جائے۔

Advertisement

واضح رہے کہ اس سے قبل اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہی نے وزیراعلیٰ ریلیف فنڈ میں 2 کروڑ 56 لاکھ روپے جمع کرائے تھے اور اسپیکر، ارکان، سیکریٹریٹ کے گریڈ 18 سے 22 کے ملازمین نے ایک ماہ کی تنخواہ ریلیف فنڈ میں جمع کرائی۔

یاد رہے کہ پاک فضائیہ کے ایئرچیف اپنی ایک ماہ کی تنخواہ کورونا فنڈ میں عطیہ کریں گے جب کہ پاک فضائیہ کے تمام افراد اس فنڈ میں اپنا حصہ ڈالیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پاک افغان مذاکرات ناکام، پاکستان کا دہشتگردوں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھنے کا اعلان
پاک بھارت جنگ کے دوران سات نئے طیارے گرائے گئے، ٹرمپ
صحیح سمت کیلیے مساوی تعاون ناگزیر ہے، شہباز شریف کا ریاض میں کانفرنس سے خطاب
وزیراعظم اور سعودی ولی عہد کی ملاقات، پاک سعودی اقتصادی تعاون کے نئے فریم ورک پر اتفاق
وزیراعظم آزاد کشمیر کو مستعفی ہونے کا پیغام، پیپلز پارٹی نے آج کی مہلت دے دی
سول اسپتال حیدرآباد میں جعلی چیکس کے ذریعے کروڑوں روپے نکالے جانے کا انکشاف
Advertisement
Next Article
Exit mobile version