Advertisement

عوام کی بھلائی کے لیے کرفیو کی تجویز غور کیا جاسکتا ہے، ناصرحسین شاہ

ناصرحسین

وزیراطلاعات سندھ ناصرحسین شاہ نے کہا ہے کہ عوام کی بھلائی کے لیے کرفیو کی تجویز غور کیا جاسکتا ہے، یہ عالمگیر وبا انفرادی نہیں بلکہ اجتماعی نقصان کی حامل ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراطلاعات سندھ ناصرحسین شاہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ سندھ حکومت کوروناوائرس کےخاتمے اوراسکے مزید پھیلاؤ کو روکنے کے لئےغیر معمولی اقدام اور مشکل فیصلے لینے میں تاخیرنہیں کرے گی ۔

اپنے پیغام میں ناصرحسین شاہ کا کہنا تھا کہ حکومت کو ان حالات میں عوام کا تعاون درکار ہوتا ہے اور میں کروناوائرس سے پیدا صورتحال پر عوام سے ہاتھ جوڑ کر اپیل کرتا ہوں کہ وہ احتیاطی تدابیر اپنائیں اور لاک ڈاؤن کو مدنظر رکھتے ہوئے گھروں سے غیرضروری باہر نہ نکلیں۔

وزیراطلاعات سندھ ناصرحسین شاہ کا مزید کہنا تھا کہ عوام حکومت سندھ کے احکامات اور ہیلتھ ایڈوائزری پر سختی سے عمل کریں، عوام نے عمل نہ کیا تو مجبوراً سخت اور مشکل اقدام لینے پڑے گا۔

سندھ بھر میں لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے پر 472 افراد گرفتار

واضح رہے کہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے تناظر میں‌ سندھ بھر میں لاک ڈاؤن کا اعلان کردیا گیا تھا۔

Advertisement

وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ لاک ڈاؤن پورے صوبے میں ہوگا،  کنٹرول رومز آئی جی پولیس اور ڈی جی رینجرز کے دفاتر میں قائم کیے جائیں گے۔

مراد علی شاہ  نے یہ بھی کہا تھا سندھ میں لاک ڈاؤن کے اعلان کے بعد شہریوں کے بلا ضرورت گھروں سے نکلنے پر پابندی ہوگی،اشیائے خورو نوش کی دکانیں کھلی رہیں گی، کریانہ اور میڈیکل اسٹور بھی بند نہیں ہوں گے۔

وزیراعلیٰ سندھ کا مزید کہنا تھا کہ تمام سروسز ، فون ، یوٹیلیٹی ، ٹی وی کیبل ، فون، موبائل سروسز بلا تعطل جاری رکھی جائیں گی، حیسکو، سیپکو، واسا ، کے ڈبلیو ایس بی، ایس ایس جی سی اور دیگر اداروں کو اپنی سروسز زبردست طریقے سے دینی ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
وادی تیراہ میں منشیات کی ترسیل اور منظم نیٹ ورک کے حوالے سے ہوشربا انکشافات
مذاکرات ناکام ہوئے تو واحد آپشن فوجی آپریشن ہوگا، وزیردفاع خواجہ آصف
سونے کی قیمت میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری، آج پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
اسپیشل پے اسکیل افسران کو بھی اثاثے ظاہر کرنا ہوں گے، آئی ایم ایف کی تجویز پر غور
شہر قائد میں راتیں خنک، دن بدستور گرم
چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل ساحر شمشاد مرزا کا دورہ برونائی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version