Advertisement

او آئی سی کا کشمیریوں کے بنیادی انسانی حقوق کی بحالی کا مطالبہ

بنیادی انسانی حقوق

او آئی سی کے وفد نے ایل او سی کے دورے کے بعد بھارت سے کشمیر میں کرفیو اور محاصرے کے خاتمے اور کشمیریوں کے بنیادی  انسانی حقوق کی بحالی کا مطالبہ کیا ہے۔

کشمیر کے بارے میں اسلامی  تعاون تنظیم کے سیکرٹری جنرل کے خصوصی نمائندے یوسفالدوبئے نے بھارتی حکومت سے مقبوضہ کشمیر میں پانچ اگست کا اقدام منسوخ کرنے، کرفیو اور محاصرے کے خاتمے اور کشمیریوں کے بنیادی  انسانی حقوق کی بحالی کا مطالبہ کیا ہے۔

 مظفر آباد میں  آزاد جموں و کشمیر کے صدر سردار مسعود خان سے ملاقات کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسلامی تعاون تنظیم نےا س دیرینہ تنازع کے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرار دادوں کے مطابق پرامن سیاسی حل کی ہمیشہ حمایت کی ہے تاکہ جنوبی ایشیا پائیدار امن یقینی بنایا جاسکے۔

او آئی سی کے 6 رکنی وفد کا لائن آف کنٹرول کا دورہ

انہوں نے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کی رپورٹ 2018 اور 2019 کی رپورٹوں میں شامل سفارشات پر عملدرآمد اور مقبوضہ کشمیر میں انسانی مسائل  حل کرنےکا بھی مطالبہ کیا ۔

Advertisement

 اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے  آزاد جموں و کشمیر کے صدر سردار مسعود خان نے کنٹرول لائن کے دورے اور وہاں صورتحال کا جائزہ لینے کےلئے خصوصی نمائندہ مقرر کرنے پر اسلامی تعاون تنظیم کے سیکرٹری جنرل کا شکریہ ادا  کیا۔

دوسری جانب وزارت خارجہ میں جموں وکشمیر  کی صورتِ حال پر مشاورتی اجلاس منعقد ہوا جس میں اجلاس کی صدارت وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کی۔

چیئرمین کشمیر کمیٹی سید فخر امام، سینیٹرمشاہد حسین سید اور وزارتِ خارجہ کے اعلیٰ حکام بھی اجلاس میں شامل رہے۔

اجلاس میں جموں وکشمیر کے لیے خصوصی نمائندگان پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

اجلاس میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر کے سنگین حالات کے سے دنیا کے تمام ممالک اور متعلقہ اداروں کو روشناس کرانے کی ضرورت ہے کیونکہ ہندوستان، مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی شدید خلاف ورزیوں میں ملوث ہے۔

انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں لاک ڈاؤن کو214 دن گزر چکے ہیں جس پر کئی ممالک کی پارلیمان مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر اہم قراردادیں منظور کر چکی ہیں۔

Advertisement

اجلاس میں سید فخر امام کا کہنا تھا کہ مختلف ممالک کی پارلیمان کے علاوہ علم و تحقیق کے شعبہ جات کو بھی مقبوضہ کشمیر کے حالات سے روشناس کرانے کی ضرورت ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
مصطفیٰ کمال کی سعودی ہم منصب فہد بن عبدالرحمن سے ملاقات، باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق
افغان جس تھالی میں کھاتے ہیں اسی میں چھید کر رہے ہیں ، خواجہ آصف
انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
پاکستان کا افغان طالبان رجیم کی درخواست پر 48 گھنٹوں کے لیے سیز فائر کا فیصلہ
پاکستان کا خلائی مشن ایک نئے دور میں داخل، ہائپرسپیکٹرل سیٹلائٹ لانچنگ کی تاریخ مقرر
صدرمملکت سے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی ملاقات، اندرونی و بیرونی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال
Advertisement
Next Article
Exit mobile version