Advertisement

ڈاکٹرز اور طبی عملے کو خصوصی رسک الاوَنس دیں گے، عثمان بزدار

لاہور

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ ملک بھر میں جاری اس ہنگامی صورتحال میں پنجاب میں نافذ ڈاکٹرز اور طبی عملے کو پنجاب حکومت کی جانب سے خصوصی رسک الاوَنس دیں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے میڈیا بریفنگ میں عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ حکومتی احکامات کی پاسداری میں ہمارے ساتھ تعاون کریں۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کرونا سے بچاؤ کے اقدامات سے متعلق کابینہ کی خصوصی کمیٹی بنا دی ہے جس میں راجہ بشارت کمیٹی کے سربراہ اور وزیر صحت یاسمین راشد نائب سربراہ ہوں گی۔ کمیٹی کرونا سے بچاؤ پر وفاقی و عالمی اداروں اور شراکتی اداروں سے رابطہ رکھے گی۔

کمیٹی تشخیص، آئسولیشن اور علاج یقینی بنانے پر اسپتالوں اور محکمہ صحت کی مؤثر نگرانی کرے گی۔ اسپتالوں کو ٹیسٹنگ کٹس، دواؤں ،آلات اور دیگر سہولتوں کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔

وزیراعظم اور ان کی ٹیم کورونا چیلنج سے نمٹنے کیلئے پرعزم ہیں، فردوس عاشق اعوان

Advertisement

خصوصی کمیٹی طبی عملے کی تربیت اور مطلوبہ جگہوں پر دستیابی یقینی بنائے گی۔ کمیٹی کرونا سے بچاؤ کے لیے وسیع پیمانے پر آگاہی مہم کی نگرانی کرے گی جبکہ کمیٹی روز کی بنیاد پر جائزہ اجلاس کر کے رپورٹ وزیر اعلیٰ پنجاب کو بھجوائے گی ۔

وزیر اعلیٰ پنجاب کو بتایا گیا کہ لاہور کے اولڈ ٹرمینل ایئرپورٹ سے مریضوں کو منتقل کرنے کیلئے پندرہ اے سی بسوں کا اہتمام کیا گیا ہے، جبکہ کرونا مریضوں کو ٹرمینل پر رجسٹریشن کے بعد قرنطینہ مرکز میں شفٹ کر دیا جائے گا۔ اس کے علاوہ کالاشاہ کاکو کیمپس میں کنٹرول روم، ایمرجنسی رسپانس سینٹر بھی قائم کیا گیا ہے۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ ہنگامی حالت میں مریضوں کی نقل و حمل کیلئے چار ایمولینسز بھی سینٹر میں موجود ہوں گی جبکہ دس موٹر سائیکل ایمبولینس بھی موجود ہوں گی، کالاشاہ کا کو قرنطینہ میں پندرہ ڈاکٹرز اور طبی عملے کے پینسٹھ ارکان مختلف شفٹس میں چوبیس گھنٹے ڈیوٹی دیں گے۔ کالاشاہ کاکو کیمپس کرونا سینٹر میں آٹھ سو سولہ مریضوں کو رکھا جا سکے گا۔ جبکہ یو ای ٹی، جی سی یو اور جوڈیشل کمپلیکس میں چودہ سو کے قریب مریض رکھے جاسکتے ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب کو بریفنگ بتایا گیا کہ ہر کمرے میں بیڈ، سینٹی ٹائزر، کھانے پینے کی اشیاء اور دیگر ضروری سامان مہیا کیا جائے گا

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پنجاب پولیس کی پھرتیاں، پانچ سال قبل فوت ہونے والے شہری کے خلاف مقدمہ درج کرلیا
پاکستان میں پہلی بار گوگل اے آئی پلس پلان متعارف
سابق سینیٹر مشتاق محفوظ، تمام شہریوں کی واپسی کا عمل جلد مکمل ہوجائے گا، دفتر خارجہ
وزیراعظم کا ملائشیا کے سرکاری دورے سے متعلق اہم بیان
شہر قائد میں سمندری ہوائیں تاحال معطل، موسم گرم رہنے کا امکان
مشکل حالات کے باوجود علم کی شمع جلانے والے اساتذہ قوم کا سرمایہ ہیں، صدر و وزیراعظم
Advertisement
Next Article
Exit mobile version