ہم نے عوام کے خادم کا کردار ادا کرنا ہے، شہباز شریف

قائد حزب اختلاف میاں محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ ہم نے سیاست اور سیاسی مفادات کو اس وقت ترجیح نہیں دینی، ہم نے عوام کے خادم کا کردار ادا کرنا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ارلیمانی پارٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے کہا کہ کورونا نے پوری دنیا کو ہلا کر رکھ دیا ہے، قیمتی جانوں کو ضیاع ہورہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ سوا ارب سے زیادہ آبادی اپنے گھروں میں بند ہے، معیشت کی تباہی کورونا سے بھی بڑا خطرہ بن کر ظاہرہورہی ہے، پاکستان میں بھی کورونا کے مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے جس پر پوری قوم پریشان اور مضطرب ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اس صورتحال کا تقاضا ہے کہ ہم مکمل قومی اتحاد، یک جہتی ، اخوت اور بھائی چارے کے عظیم جذبے پر کاربند ہوں، اس سے سیاسی نقصان ہوتا ہے تو ہوجائے لیکن ہم نے اپنے اصل ہدف پر نظر رکھنی ہے کیونکہ اس وقت ہمارا اصل مقصد اپنی قوم کی بقاءکی جنگ ہے۔
ڈاکٹرز اور طبی عملے کو خصوصی رسک الاوَنس دیں گے، عثمان بزدار
شہباز شریف نے مزید کنا تھا کہ یہ ایک اجتماعی امتحان ہے، اس میں اجتماعی طورپر ہی ہم سرخرو ہوسکتے ہیں۔
قائد حزب اختلاف نے کہا کہ اس وقت ہمارا اصل مقصد اپنی قوم کی بقاء کی جنگ ہے، ہمیں عوام کے خادم ، ایک رضاکار کے طورپر اپنا کردار ادا کرنا ہے، اس صورتحال کا تقاضا ہے کہ ہم مکمل قومی اتحاد، یک جہتی ، اخوت اور بھائی چارے کے عظیم جذبے پر کاربند ہوں، ہم نے سیاست اور سیاسی مفادات کو اس وقت ترجیح نہیں دینی، یہ اجتماعی امتحان ہے اور اس میں اجتماعی طورپر ہی ہم سرخرو ہوسکتے ہیں۔
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ جیسا کہ آپ بخوبی آگاہ ہیں کہ نوازشریف کا دل کا انتہائی اہم اور حساس آپریشن ہونا ہے، جس کی تیاریاں مکمل ہیں اور آئندہ ہفتے یہ آپریشن متوقع ہے،انہوں نے پیغام دیا ہے کہ موجودہ صورتحال پر وہ انتہائی دکھی ہیں، قوم کو مشکل اور صبرآزما حالات کا سامنا ہے، ایسے میں مسلم لیگ (ن) کی قیادت اور کارکنان مل کر ایک تاریخی کردار ادا کریں۔
پاکستان میں بھی کورونا کے مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے جس پر پوری قوم پریشان اور مضطرب ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News