Advertisement

خواتین نے ہر میدان میں معاشرے اور قوم کی تعمیر کی ہے، وزیراعلیٰ سندھ 

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے  کہا  ہے کہ خواتین نے ہر میدان میں  معاشرے اور قوم کی تعمیر کی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ  سید مراد علی شاہ نے  خواتین  کے عالمی دن  کے موقع پر  اپنے پیغام میں کہا کہ دنیا  میں کوئی معاشرہ  خواتین  کو اُن کے حقوق  دیئے بغیر  ترقی نہیں کرسکتا ۔

اپنے پیغام میں سید مراد علی شا ہ  نے کہا کہ خواتین  ہر کردار میں  چاہے ماں  ہو، بیٹی ہو،  بہو ہو یا  بہن  ہو  قابلِ احترام  ہیں۔

 وزیراعلیٰ سندھ  نے یہ بھی  کہا کہ یہ پاکستان کے باشعور  عوام  تھےجنہوں نے  شہید  بے نظیر بھٹو  کو عالمی مسلم دنیا  کی پہلی  خاتون وزیر اعظم  چنا۔

سید مراد علی شاہ  کا کہنا تھا کہ یہ فاطمہ  جناح  تھیں جنہوں نے قائد اعظم  محمد علی جناح کی پاکستان  کی جدوجہد  میں بھرپور  مدد کی،یہ بیگم نصرت  بھٹو  تھیں جنہوں نے ملک میں جمہوریت  کی بحالی کے لیے تاریخی جدوجہد کی یا پھر یہ شہید بے نظیر بھٹو  تھیں جس  نے ملک  میں جمہوریت  کی خاطر  اپنی جان قربان  کی۔

Advertisement

8 مارچ خواتین کا عالمی دن

وزیراعلیٰ سندھ  سید مراد علی شاہ کا مزید کہنا تھا کہ رعنا  لیاقت علی خان، اسماء جہانگیر   اور  ایسی کہیں  بہادر خواتین  نے ملک اور قوم  کے لیے انتھک  محنت  کی اور آج  ہمیں یہ  عہد  کرنا چاہیے  کہ ہم  خواتین  کو برابری کی بنیاد  پر حقوق  دیں گے  اور ان کا احترام کریں  گے۔

یاد رہے کہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج خواتین کا عالمی دن منایا جارہا ہے۔

اقوام متحدہ نے 1656 میں 8 مارچ کو عورتوں کے عالمی دن کے طور پر منانے کا فیصلہ کیا تھا جبکہ اس کا مقصد خواتین کی سماجی، سیاسی اور اقتصادی جدوجہد کو خراج تحسین پیش کرنا ہے۔

یہ پہلی مرتبہ 1911 میں آسٹریا، ڈنمارک، جرمنی اور سوئٹزر لینڈ میں منایا گیا۔ اس حساب سے رواں برس 108 یوم خواتین منایا جا رہا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
عراقی فضائیہ کے کمانڈر پاک فضائیہ کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کے معترف
مسلسل اضافے کے بعد سونے کی قیمت میں بڑی کمی ریکارڈ
جلالپورپیروالا: پرائیویٹ کشتی الٹنے سے ہلاکتوں کی تعداد 17 ہوگئی
کراچی: گلستان جوہر میں تین خواتین کا لرزہ خیز قتل، بچی سمیت تین افراد زخمی
آئی ایم ایف کیساتھ دوسرے اقتصادی جائزہ کیلئے شیڈول طے پا گیا
قائداعظم محمد علی جناحؒ کی 77ویں برسی پر مزارِ قائد پر تقریب، وزیراعلیٰ سندھ کی حاضری
Advertisement
Next Article
Exit mobile version