Advertisement

ملک کی سمندری حدود کے دفاع کیلئے ہمہ وقت تیار ہیں، سربراہ پاک بحریہ

سربراہ پاک بحریہ

سربراہ پاک بحریہ ظفر محمود عباسی نے کہا ہے کہ بحریہ ملک کو درپیش میری ٹائم چیلنجز اور ملکی سمندری حدود کے دفاع کے لیے ہمہ وقت تیار ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے پاک بحریہ کی مشق سی اسپارک 2020ءکے ڈی بریف سیشن میں بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مشق سی اسپارک کامقصد پاک بحریہ کی حربی تیاری اور آپریشنل منصوبوں کی توثیق کرنا ہے۔

 ترجمان پاک بحریہ کے مطابق ڈی بریف سیشن میں ڈپٹی چیف آف نیول سٹاف (آپریشنز) نے مشق کے آپریشنل منصوبوں اور حکمت عملی کے مختلف پہلووں کا جائزہ پیش کیا جبکہ مشق کی مختلف سرگرمیوں کا جائزہ لینے کے بعد آئندہ لائحہ عمل کے لیے مختلف سفارشات بھی پیش کی گئیں۔

اس موقع پر سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے مختلف چیلنجز سے نبرد آزما ہونے کی صلاحیت، آپریشنل تیاری اورمشق کے کامیاب انعقاد پر اطمینان کا اظہار کیا۔

پاک بحریہ کے سربراہ سے امریکی سفیر کی ملاقات

Advertisement

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایڈمرل ظفر محمود عباسی  کا کہنا تھا کہ پاک بحریہ ملک کو درپیش میری ٹائم چیلنجز کے دفاع کے لیے ہمہ وقت تیار ہے اور ہماری کامیابی کا انحصار اللہ پر یقین اور پیشہ ورانہ تربیت پر ہے جس کے آگے عددی برتری کوئی معنی نہیں رکھتی۔

مشق سی اسپارک کے ڈی بریف سیشن میں متعلقہ وزارتوں اور افواج پاکستان کے اعلی عہدیداروں نے بھی شرکت کی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی کمانڈر رائل بحرین نیول فورس ریئر ایڈمرل محمد یوسف العاصم نے نیول ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد کا دورہ کیا تھا اور پاک بحریہ کے سربراہ امیر البحر ایڈمرل ظفر محمود عباسی سے ملاقات کی تھی۔

ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور بشمول دونوں ملکوں کی بحری افواج کے مابین تعاون کو مزید فروغ دینے پر تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
منی لانڈرنگ : ملک ریاض اور انکے بیٹے کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع
کیا اسٹیڈیم خالی رہے گا ؟ پاک بھارت ٹاکرے کیخلاف بھارت میں وبال کھڑا ہو گیا
وزیر اعظم نے سیلاب زدہ علاقوں میں بجلی بلز کی وصولی سے روک دیا
ملیر جیل کے قیدی نے زہر کھا کر خودکشی کر لی
لوئر دیر میں آپریشن، 7 بہادر جوان شہید، 10 بھارتی اسپانسرڈ خارجی ہلاک
عہدہ سنبھالنے پر وزیراعظم شہباز شریف کا سشیلہ کارکی کو اہم پیغام
Advertisement
Next Article
Exit mobile version