Advertisement

یہ کرونا کاٹتا کیسے ہے؟ عثمان بزدار نے فہد حسین کو لیگل نوٹس بھجوادیا

یہ کرونا کاٹتا کیسے ہے؟

 وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کالم نگار فہد حسین کو ایک بالکل بے بنیاد اور جعلی خبر پر قانونی نوٹس بھجوا دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب نے پریس ریلیز کے مطابق ، فہد حسین کو ایک قانونی نوٹس بھجوایا جس میں انہوں نے ان سے مطالبہ کیا کہ  اپنی غلطی کی معافی مانگیں یا 250 ملین ادا کریں۔

صحافی فہد حسین نے ایک آرٹیکل میں کرونا وائرس پر پنجاب حکومت کو نااہل قرار دیتے ہوئے دعویٰ کیا کہ “وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار بریفنگ کے بعد پوچھتے ہیں کہ ویسے یہ کرونا کاٹتا کیسے ہے؟” ۔

اس پر پنجاب حکومت نے سخت ردعمل دیا اور قانونی چارہ جوئی کا اعلان کردیا ہے۔

پنجاب حکومت کے ترجمان کا کہنا تھا کہ یہ افسوسناک اور بدقسمتی ہے کہ ان مشکل حالات میں کچھ لوگوں کو موقع ملا کہ وہ اپنی تخیل کو بطور خبر شائع کریں۔

Advertisement

یاد رہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب سے منسوب بیان کچرا، ، بے بنیاد اور جھوٹ پر مبنی ہے۔

نجاب حکومت کے ترجمان نے فہد حسین کے خلاف کاروائی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت کالم نگار اور پبلشر کے خلاف قانونی کارروائی شروع کر رہی ہے۔

پنجاب حکومت کے ترجمان نے مزید کہا کہ اس غیر ذمہ دارانہ اور نان پروفیشنل روئیے پر ہم اے پی این ایس اور ریگولیٹر باڈیز سے بھی سخت ایکشن لینے کی درخواست کرتے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ  ہم اس کڑے وقت میں کسی کو خوف و ہراس پیدا کرنے اور اس کے اوچھے ایجنڈوں کو آگے بڑھنے کی اجازت نہیں دے سکتے ہیں۔

وزیر اعلی عثمان بزدار کے فوکل پرسن کی تویٹس بھی سامنے آ گئیں جس پر انہوں نے کہا کہ یہ کیا بکواس خبر ہے اس میٹنگ کے دوران میں خود موجود تھا۔

واضح رہے کہ سوشل میڈیا صارفین کی اکثریت یہ سمجھ رہی ہے کہ فہد حسین نے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو نالائق ثابت کرنے کیلئے یہ من گھڑت بات کی ہے۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
کراچی، گھر کی چھت توڑ کر سریا نکالنے والا باپ ملبے تلے دب کر جاں بحق، بیٹا زخمی
بحیرہ عرب میں ڈپریشن کی تشکیل؛ شہر قائد میں تیز خشک ہوائیں چلنے کا امکان
سال 2026 میں کتنے سورج اور چاند گرہن ہوں گے؟ جانیے
پاک افغان مذاکرات ناکام؛ پاکستان کا دہشتگردوں کیخلاف کارروائی کا اعلان
دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں لاہور پھر سر فہرست
بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی 2 مختلف کارروائیاں؛ 18 دہشتگرد ہلاک
Advertisement
Next Article
Exit mobile version