Advertisement

اے ڈی بی نے پاکستان کے لئے 20کروڑ ڈالر کی منظوری دے دی

اے ڈی بی نے پاکستان کے لئے 20کروڑ ڈالر کی منظوری دے دی

کورونا وائرس کے باعث پاکستان کی صورتحال کے پیش نظر ایشیائی ترقیاتی بینک کی پاکستان کیلئے 20 کروڑ ڈالر گرانٹ کی منظوری دے دی گئی ہے۔

ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے پاکستان کو یہ رقم کورونا وائرس کی امداد کے خاتمے کے لیے دی گئی ہے۔

گرانٹ سے ڈائگناسٹک کٹس، ایمرجنسی میڈیکل سپلائی سمیت دہگر طبی آلات و اشیاء کی خریداری میں مدد ملے گی جبکہ رقم کرونا سے بچاؤ کیلئے حکومتی کوششوں میں استعمال ہوگی۔

گرانٹ ایشیاء پیسفک ڈیزاسٹر ریسپانس فنڈ سے فراہم کی جارہی ہے۔

کنٹری ڈائریکٹر اے ڈی بی کا کہنا ہے کہ اے ڈی بی کورونا وائرس سے نمٹنے پاکستان کے ساتھ تعاون کرے گا۔

Advertisement

واضح رہےکہ ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) نے دنیا بھر میں پھیلنے والی وبا کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے پاکستان کو فوری طور پر5 کروڑ ڈالر امداد جاری کرنے کا اعلان کیا تھا۔

اے ڈی بی اعلامیے کے مطابق ایشیائی ترقیاتی بینک کورونا سے نمٹنے کے لیے مجموعی طور پر پاکستان کو 35 کروڑ ڈالر فراہم کرے گا۔

اس کے علاوہ عالمی بینک بھی کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے پاکستان کو 18 کروڑ 80 لاکھ ڈالر دے گا۔
دونوں مالیاتی ادارے یہ رقم پاکستان کے نیشنل ڈیزاسٹر رسک مینجمنٹ کے ادارے کو دیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
آئی ایم ایف کے پاس جانا ناکامی کی علامت ہے، شاہد خاقان عباسی
بطور وزیر اعظم میں نے 58-2 بی کا خاتمہ کیا، یوسف رضا گیلانی
چینی برآمد کرنے کا جلد از جلد فیصلہ کیا جائے، شوگر ملز ایسوسی ایشن
مولانا فضل الرحمان کا ذمہ داران سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب
کالی چائے کے ٹیکس چھوٹ کا غلط استعمال کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن
چنگاری نے 2 کروڑ سے زائد کی گندم جلا کر راکھ کر دی
Next Article
Exit mobile version