پاکستان مصر کے ساتھ برادرانہ تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے، صدر مملکت

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ پاکستان مصر کے ساتھ برادرانہ تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے۔
تفصیلات کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے پاکستان میں مصر کے سفیر احمد فضل محمد یعقوب سے الوداعی ملاقات کی۔
اس موقع پر صدرمملکت نے پاکستان مصر کے دوران اعلیٰ سطح کے دوروں کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین پامالی پر مصر کے موقف کو سراہا جبکہ اقوام متحدہ ‘ او آئی سی اور ڈی ایٹ جیسے بین الاقوامی فورمز پر دونوں ممالک کے درمیان تعاون کی موجودہ صورتحال پر اطمینان کا اظہار کیا۔
ملاقات میں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے دونوں برادر ممالک کے مابین دوطرفہ تعلقات میں بہتری لانے کے لئے سبکدوش ہونے والے سفیر کی کاوشوں کو سراہا اور کہا کہ دونوں ممالک کے دوران تجارت ‘دفاع اور ثقافت کے شعبوں میں روابط کو وسعت دینے کا خواہاں ہے۔
واضح رہے اس سے قبل ایوان اقبال میں فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کے کانووکیشن سے خطاب کر تے ہوئے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا تھا کہ دنیا جتنی تیزی سے بدل رہی ہے اس میں بڑی تبدیلی صحت کے شعبے میں آرہی ہے، ہماری خوش قسمتی ہے کہ ہمیں ایسا وزیراعظم ملا جن کا بڑا فوکس صحت کے شعبہ پر ہے۔
صدر مملکت نے یہ بھی کہا تھا کہ ملک میں ہیلتھ پروفیشنلز میں یہ کیفیت عام ہے کہ لڑکیاںمیڈیکل ایجوکیشن حاصل کرنے کے بعد اس پیشہ کو اختیارنہیں کرتیں حالانکہ لڑکوں کے مقابلے میں 80 فیصد زیادہ لڑکیاں پوزیشن حاصل کرتی ہیں ۔
ڈاکٹر عارف علوی نے مزید کہا تھا کہ گزشتہ کئی دہائیوں سے ہیلتھ پروفیشنلز کو بہترین تعلیم دے کر باہر بھجوانے کی غلطی کی گئی اب یہ سودا پاکستان کو منظور نہیں کیونکہ ہم چاہتے ہیں کہ ملک ترقی کرے اور یہ سب اسی وقت ممکن ہے جب صحت مند معاشرے کا قیام ممکن ہوگا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

