Advertisement

تحریک انصاف حکومت کا جنوبی پنجاب سیکریٹریٹ کی جانب ایک اور قدم

تحریک

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت جنوبی پنجاب کے عوام سے کئے گئے وعدے ہر صورت نبھائے گی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے وزیراعلیٰ آفس میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ملاقات کی۔

ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، سیاسی صورتحال او رجنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کے قیام کے حوالے سے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ماضی میں جنوبی پنجاب کے لوگوں کو سیاسی وعدوں سے بہلایا گیا اور سابق حکمرانوں نے جنوبی پنجاب کی ترقی کے نام پر لئے گئے فنڈ اپنے حلقوں پر لگائے۔

وزیرخارجہ سے ملاقات میں سردار عثمان بزدار نے کہا کہ جنوبی پنجاب کے عوام نے ترقی کے نام پر دھوکہ دینے والوں کو عام انتخابات میں بری طرح مسترد کیا۔

Advertisement

وزیراعلیٰ پنجاب نے یہ بھی کہا کہ جنوبی پنجاب کے عوام کوان کا حق لوٹائیں گے اور جنوبی پنجاب کا ہر ضلع، ہر شہر اور ہر گاؤں ترقی کے عمل میں شریک ہوگا۔

امریکہ اور طالبان کے درمیان اعتماد کا فقدان رہا ہے، وزیر خارجہ

سردار عثمان بزدار کا شاہ محمود قریشی  سے ملاقات میں کہنا تھا کہ ترقیاتی فنڈز کی غیر منصفانہ تقسیم باب بند کردیا ہے جبکہ پسماندہ علاقوں کی ترقی پر پورا فوکس ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا یہ بھی کہنا تھا کہ جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کے قیام کے لئے انتظامی لحاظ سے تمام تیاریاں مکمل ہیں،جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کے قیام کے حوالے سے عوام سے کیا گیا وعدہ پورا کیاجائے گا۔

عام آدمی کی خوشحالی کے سفر کی بنیاد رکھ دی گئی ہے،ہمارا ایجنڈا صرف عوام کی خدمت ہے۔سردار عثمان بزدار نے کہا کہ

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے مزید کہا کہدیہات تک رسائی پراجیکٹ کے تحت دیہی علاقوں کی سڑکوں کی تعمیر و مرمت کی جائے گی جبکہ جنوبی پنجاب میں نئے ہسپتال، کالج اور یونیورسٹیاں بنائیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پرنٹ میڈیا اخلاقیات، غیر جانب داری اور ذمہ داری کے اعلیٰ معیار قائم رکھے، صدر مملکت
وزیراعظم شہباز شریف اور صدر ٹرمپ کی وائٹ ہاؤس میں آج ملاقات، فیلڈ مارشل کی شرکت بھی متوقع
وزیراعظم سے بنگلا دیش کے چیف ایڈوائزر کی ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال
شہرقائد میں آج موسم کیسا رہے گا، محکمہ موسمیات نے بتادیا
امریکی بحری جہاز دو روزہ دورے پر کراچی بندرگاہ پہنچ گیا
سندھ میں ضمنی بلدیاتی انتخابات، پیپلز پارٹی کا پلڑا بھاری، 16 نشستیں جیت لیں
Advertisement
Next Article
Exit mobile version