Advertisement

چینی عوام کا کورونا سے مقابلہ قابل تقلید ہے، صدر ڈاکٹر عارف علوی

چینی عوام

صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ جس انداز میں چین کی حکومت اور چینی عوام نے کرونا کے چیلنج کیا مقابلہ کیا ہے وہ قابل تقلید ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے چینی ہم منصب صدر ژی جن پنگ سے ملاقات میں کیا، ملاقات میں وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی اور وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر بھی شریک تھے۔

ملاقات میں صدر مملکت کا کہنا تھا کہ چین کی دور اندیش قیادت اور عزم و حوصلے سے سرشار چینی عوام نے ہر مشکل کا جوانمردی  اور خندہ پیشانی سے مقابلہ کیا ہے۔

اہوں نے کہا کہ چین کی تعمیر و ترقی کا سفر خصوصاً سماجی و معاشی ترقی اور  غربت کے خاتمے کے لئے اقدامات موجودہ  تاریخ کی  ایک سنہری مثال ہے۔

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ سی پیک منصوبہ صدر شی جن پنگ اور چینی قیادت کی دور اندیشی اور خطے کی ترقی کے لئے قابل عمل وژن کا عملی نمونہ ہے۔

Advertisement

ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان میں ٹڈی دل کے چیلنج سے نمٹنے کے لئے چینی حکومت کے تعاون کے مشکور ہیں اور یہ بھی کہ موجودہ حکومت زراعت کے شعبے کی ترقی کے لئے چینی تجربے سے استفادہ کرنا چاہتی ہے۔

پاکستان اور چین ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے ہیں، صدر عارف علوی

دوسری جانب صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے چین کے وزیر اعظم لی کی چیانگ سے ملاقات میں کورونا وباء کے خلاف چین کے ساتھ مکمل یکجہتی اور پاکستان کی جانب سے حمایت کا اظہار کیا ہے۔

دونوں رہنمائوں کے درمیان ملاقات بیجنگ کے گریٹ ہال میں ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان چین نے دنیا کو بتایا ہے کہ وہ بقائے باہمی اور عدم مداخلت پر یقین رکھتے ہیں۔

صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ مشکل وقت میں چین کا ساتھ دیا ہے اور کورونا وائرس کی وباء سے نمٹنے کے چیلنج میں بھی اس کی حمایت جاری رکھے گا۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ چین نے کورونا وباء کی روک تھام کے لئے مؤثر اقدامات کئے ہیں۔ اس موقع پر چینی وزیر اعظم نے صدر مملکت اور ان کے وفد کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ چین اور پاکستان کی دوستی وقت کے ساتھ مزید مضبوط ہوئی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ایف بی آر کا کریڈٹ کارڈ ہولڈرز کے خلاف گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ
خضدار؛ سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 14 سے زائد دہشت گرد ہلاک، درجنوں زخمی
طوفان شکتی کی شدت میں مزید اضافہ، کراچی سے 390 کلومیٹر دور، سمندر میں طغیانی کا امکان
ن لیگ، پیپلزپارٹی کے تحفظات دور کرنے میں تاحال ناکام
پی آئی اے نے برطانوی آپریشن کا باضابطہ اعلان کردیا
پاکستان ہمیشہ سے فلسطینی عوام کے ساتھ کھڑا رہا ہے اور ہمیشہ ان کا ساتھ دیتا رہے گا، وزیرِ اعظم
Advertisement
Next Article
Exit mobile version